جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے محکمہ پولیس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 7 پولیس افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں سنا دی ہیں۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 5 کانسٹیبلان کو ملازمت سے برطرف (ڈسمس فرام سروس) جبکہ ایک پولیس اہلکار کو ڈسچارج فرام سروس کی سزا دی گئی ہے۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق محکمہ پولیس میں خود احتسابی کے عمل کے تحت ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے، سرکاری فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب پائے گئے۔ ڈی پی او جہلم نے محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو سزائیں سنائیں۔
پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد پولیس فورس میں نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنانا، سرکاری فرائض کی ادائیگی میں ذمہ داری اور فرض شناسی کو یقینی بنانا اور اہلکاروں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کرنے کا پابند بنانا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کرنا ہوں گی۔
ڈی پی او جہلم نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا اور فرائض میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ پولیس فورس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے اور عوام کو مؤثر پولیس خدمات فراہم کی جا سکیں۔



ہاف کلاس پوسٹ جو بجلی کو لے کے تھی کہ کس وقت جانی ہے اور کس وقت انی ہے وہ بہت فائدہ مند ثابت ہوئی وہ ساری شے کہ ایسی اپڈیٹ لازم دیا کریں شکریہ