جہلم میں رکشہ ڈرائیور نے سماعت اور گویائی سے محروم 13 سالہ بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا.
تھانہ سول لائن کےعلاقہ المرکز روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے اپنے ساتھی سے مل کر بغیر اجازات رکشہ میں بیٹھنے پر قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم 13 سالہ بچےمحمد علی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد بے ہوشی کی حالت میں بچے کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
جہلم میں بغیر اجازت کے رکشے پر بیٹھنے پر ڈرائیور کا گونگے بہرے لڑکے پر تشدد، حالت غیر ہونے پر سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے، رکشہ ڈرائیور کی گونگے بہرے بچے پر تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
مزید جانیئے-: https://t.co/KVfd9PICMj pic.twitter.com/rgbzXs4kMT
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) October 1, 2023
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں رکشہ ڈرائیور کو بچے پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ میدان پاکستان کے رہائشی قوت گویائی و سماعت سے محروم 13 سالہ محمد علی کو رکشہ میں بے تکلف انداز میں بیٹھنے پر دو عمر رسیدہ درندہ صفت افراد نے نازک اعضاء اور دیگر جسم کے حصوں پر تشدد کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اہل محلہ نے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں گھر پہنچایا بعد ازاں اسے طبی امداد کیلئے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے ورثا کی جانب سے تھانہ سول لائن میں پولیس کو دو نامعلوم رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ایس ایچ او سول لائینز محمد اسد علی ابو بکر کی اہم کاروائی، اسپیشل چائلڈ پر تشدد کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سول لائینز کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،ملزم اسجد محمود نےمیرے نواسے کو pic.twitter.com/jE6mBZ0YSK
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) October 1, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سول لائینز کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، سول لائینز پولیس جہلم نے ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔