جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت روہت مسیح اور شاہ نواز کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے 12لاکھ60ہزار روپے، چھینا ہوا موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرتے تھے اور شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرتے تھے، ملزمان سے دو عدد پسٹلز30 بور معہ روند برآمد کر لئے گئے، ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش دی۔