مانچسٹر: سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نے کفار کے ظلم و ستم کے دور میں بےدریغ مال خرچ کر کے متعدد مظلوموں اور سیدنا بلال رضی اللّٰہ عنہ سمیت متعدد غلاموں اور لونڈیوں کو ان کے سنگدل آقاؤں سے آزاد کروایا۔
ان خیالات کا اظہار قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر مانچسٹر میں صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری کی سرپرستی میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کانفرنس میں کیا۔ اس محفل میں علمائے کرام، ثنا خوان، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پرسید الطاف حسین کاظمی،حافظ جاوید اختر چشتی ،صوفی محمد حسین، طارق قادری،حافظ قاضی نعمان طاہر ،استاد محمد صفدر،چوہدری نصیراحمدساہیوالی، فاروق قریشی ،امام سبطین علی،علامہ محمد عظیم، فاروق چیمہ، محمد اشرف کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
محفل میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ شاہجہان مدنی کہا کہ خلیفہ رسول امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نےبالغ مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا پیغمبر اسلام محمدﷺ کی رفاقت میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت فرمائی اور تمام غزوات میں نبی کریمﷺ کا ساتھ دیا۔سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللّٰہ عنہ کو اللّٰہ تعالیٰ کے پیارے حبیب رسول رحمت خاتم الانبیاءﷺ واصحابؓ نے اپنی زندگی میں اپنے مصلہ امامت پر کھڑا فرماکر ان کی فضیلت فرمائی۔
علما مشائخ اور ثناء خوانوں نے کہا کہ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی امت مسلمہ کیلئے خدمات کوقیامت تک یاد رکھا جائے گا پاکستان سے آئے ہوئے معروف ثنا خوانوں سید الطاف شاہ کاظمی و دیگر نے گلہائے عقیدت ﷺ کے پھول نچھاور کئے ،روحانی محفل میں علامہ عبدالغفور چشتی نےفلسطین، غزہ،کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور استحکام پاکستان کیلئے دعا کی۔


