جہلم: تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طلائی زیورات چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے چوری شدہ دو عدد طلائی کڑے برآمد کیے۔ پولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واردات کے دیگر پہلوؤں اور ممکنہ طور پر مزید چوری شدہ سامان کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا سکیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرکے اسے چالان عدالت کیا جائے گا اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


