Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں بغیر ویزہ 18 سال تک رہنے والے غیرملکی کو اس کے آبائی وطن واپس بھیج دیا گیا۔

گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قانونی دستاویزات کے بغیر مقیم ہندوستانی باشندہ حکام اور سماجی کارکنوں کی مدد سے 18 سال بعد اپنے گھر واپس پہنچا ہے، کیرالہ سے تعلق رکھنے والے سنیل کمار او وی مالی مسائل اور صحت کے بحرانوں سے دوچار تھا۔

دبئی میں ہندوستانی قونصل خانے کے رضاکار پروین کمار نے بتایا کہ 47 سالہ سنیل 2005ء میں یو اے ای میں بطور فورمین کام کرنے آیا تھا لیکن اس کے پاس سالوں سے درست دستاویزات نہیں تھیں، ملازمت سے ہاتھ دھونے کے بعد وہ مالی بحران میں پھنس گیا، اسے صحت کے بہت سے مسائل بھی تھے، جن کے باعث وہ اپنے آبائی ملک واپس نہیں جانا چاہتا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ سنیل کے پاسپورٹ کی میعاد 2007ء میں ختم ہو گئی تھی اور اس نے اسی سال دبئی میں انڈین قونصلیٹ سے ایمرجنسی سرٹیفکیٹ حاصل کیا، ایمرجنسی سرٹیفکیٹ ایک طرفہ سفری دستاویز ہے جو ہندوستانیوں کو پاسپورٹ نہ ہونے پر عاضی بنیادوں پر جاری کیا جاتا ہے، اس عرصے کے دوران بظاہر اس کی صحت کی بھی خراب ہوگئی اور وہ اس رعایتی مدت کے دوران بھارت روانہ نہیں ہوا۔

پروین کمار نے بتایا کہ سنیل کے پاس پچھلے پاسپورٹ کی صرف ایک کاپی تھی جو مشین سے پڑھنے کے قابل نہیں تھی، اس لیے قونصل خانے نے کیرالہ کے کوچی میں پاسپورٹ آفس سے اس کی تفصیلات کی تصدیق طلب کی، جہاں سے اس نے اپنا پہلا پاسپورٹ حاصل کیا تھا، تصدیق کے بعد اکتوبر 2023ء میں قونصلیٹ کی جانب سے ایک اور ایمرجنسی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا، تاہم سنیل کی صحت کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ ایک روز شارجہ میں اپنی رہائش گاہ پر گرگئے، جس پر ایمبولینس بلائی گئی اور سنیل کو شارجہ کے الکویتی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سنیل کی خرابی صحت کی خبر سن کر اس کی بوڑھی ماں نے اسے دیکھنے کی شدید خواہش ظاہر کی، اس کی ماں ستر کی دہائی میں ہے، جو اپنے بیٹے کو دیکھنے کے لیے مدد مانگ رہی تھی، جس پر سماجی کارکنوں نے انسانی بنیادوں پر سنیل کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف محکموں کے ساتھ کام کیا، جس کے نتیجے میں اس کی وطن واپسی ممکن ہوئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نصف صدی بعد چاند پر بھیجے جانے والا مشن سمندر میں گر کر تباہ

19 جنوری, 2024

ریسکیو آپریشن کے دوران بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر سمندر میں غرقاب

3 ستمبر, 2024

ماسکو میں بھارتی سفارت خانے میں ”پاکستانی جاسوس“ گرفتار

4 فروری, 2024

دبئی میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج، 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

17 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں