Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: محکمہ ایکسائز کا لمبا عرصہ ایک جگہ مقرر انسپکٹرز تبدیل کرنے پر غور
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

محکمہ ایکسائز کا لمبا عرصہ ایک جگہ مقرر انسپکٹرز تبدیل کرنے پر غور

چوہدری عابد محمود
وقت اشاعت: 20 نومبر, 2023
چوہدری عابد محمود
شیئر
شیئر

جہلم: محکمہ ایکسائز لمبا عرصہ ایک جگہ مقرر انسپکٹر ز تبدیل کرنے پر غور،متعلقہ ڈویژن سے ہٹ کر دوسری ڈویژن میں کام کر نیوالوں کو تبدیل کر دیا جائے گا ۔ٹیکس ریکوری ہدف پورا نہ کر نیوالوں کو بھی تبدیل کیا جاسکتاہے، اگلے چند روز میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں بعض ڈائریکٹرز ایکسائز ، 17 ایکسائز افسروں کے تبادلوں کے بعد پچھلے کئی سالوں سے ایک ہی زون اور سیٹوں پر تعینات ایکسائز انسپکٹروں کو تبدیل کرنے کے حوالے سے غور شروع کر دیا گیاہے ۔

علاوہ ازیں جو ایکسائز انسپکٹر جس ڈویژن میں بھرتی ہوئے ہیں ان کی تعیناتی بھی متعلقہ ڈویژن میں کی جائے گی اور متعلقہ ڈویژن سے ہٹ کر دوسری ڈویژنز میں کام کرنے والے ایکسائز انسپکٹروں کو تبدیل کر دیا جائے گا جس کے لئے ہوم ورک شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز پنجاب میں اعلی سطح پر افسروں کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس کا آغاز محکمہ ایکسائز پنجاب کے ڈائریکٹرز سے شروع کیا گیا تھا پہلے 6 ایکسا ئر ڈائریکٹر ز کو تبدیل کیا گیا جس کے بعد 17 نومبر کو محکمہ ایکسائز پنجاب کے 17 ایکسائز افسروں کے تبادلے کر دیے گئے جن میں سابق حکومت کے بعض منظور نظر ایکسائز افسر ان بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں ایکسائز افسروں کو تبدیل کرنے کے بعد محکمہ ایکسائز کے کئی ایکسائز انسپکٹروں کے تبادلوں کا بھی امکان ہے اور ان کے ساتھ ایکسائز کلرکوں اور کانسٹیبل بھی تبدیل کر دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب میں مزید ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسروں کو تبدیل کرنے کے حوالے سے حتمی مشاورت جاری ہے۔ جن کا آئندہ چند روز میں فیصلہ ہو جائے گا جبکہ ٹیکس ریکوری ہدف پورا نہ کرنے والے اور ناقص کار کردگی پر بعض ایکسائز انسپکٹروں اور ای ٹی او ایکسائز کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف رشوت لینے کا ایک اور مقدمہ درج
4 دسمبر, 2023
جہلم شہر میں تجاوزات مافیا کا راج، سڑکوں پر ٹریفک کا جام رہنا روزانہ کا معمول بن گیا
4 دسمبر, 2023
جہلم اور دینہ میں گیس کی ریفلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف ایکشن، پانچ دوکانیں سیل
4 دسمبر, 2023
بڑھتی ہوئی سردی کی شدت کے باعث انڈے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
4 دسمبر, 2023
بلال اظہر کیانی کی ضلع جہلم میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں شروع
4 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم شہر میں تجاوزات مافیا کا راج، سڑکوں پر ٹریفک کا جام رہنا روزانہ کا معمول بن گیا

4 دسمبر, 2023

بڑھتی ہوئی سردی کی شدت کے باعث انڈے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

4 دسمبر, 2023

روز گار کی فراہمی سب سے بڑا صدقہ جاریہ ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

4 دسمبر, 2023

للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فنڈز کی عدم فراہمی اور کام کی بندش کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز

4 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں