دوہفتوں تک پٹرولنگ پولیس کو نئی گاڑیاں فراہم کر دی جائیں گی، ڈاکٹر اطہر وحید

کھیوڑہ: تحصیل پنڈدادنخان میں ایک اور چیک پوسٹ کے لیے منظوری کے لیے تحصیل پنڈدادنخان کی نوجوان ہردلعزیز شخصیت راجہ توقیر افضل نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر اطہر وحید سے خصوصی ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں پٹرولنگ پولیس کے پاس پرانی گاڑیاں ہیں اور آئے روز خراب ہونے کی وجہ سے ملازمین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تحصیل پنڈدادنخان چک شادی کی ہردلعزیز نوجوان شخصیت راجہ توقیر افضل نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر اطہر وحید سے خصوصی ملاقات کی۔

تحصیل پنڈدادنخان میں پٹرولنگ پولیس ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ہماری تحصیل بہت بڑی ہے ایک پٹرولنگ پولیس چوکی اور بنائی جائے تاکہ تحصیل بھر میں جرائم کا خاتمہ ہو۔

ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر اطہر وحید نے یقین دلایا کہ دو ہفتوں کے اندر اندر پیٹرولنگ پولیس کو دو نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی اور جلد ہی ایک چیک پوسٹ اور تعمیر کی جائے گی۔ پٹرولنگ پولیس پر جلد ہی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا ء کے لیے بھی عوام کو سہولت میسر ہوجائے گی۔

عوامی سماجی حلقوں نے راجہ توقیر افضل کے اس اقدام کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button