جہلم: ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے اور گیس ری فلنگ کرنے والے عناصر کے خلاف ضلعی پولیس کی جانب سے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تازہ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں غیر قانونی پیٹرول اور گیس ری فلنگ مشینیں برآمد کر لی گئیں۔
گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ میر عمر، صہیب علی اور قیصر اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم شاہ میر عمر کے قبضے سے 12 لیٹر غیر قانونی پیٹرول، صہیب علی سے 15 لیٹر پیٹرول جبکہ ملزم قیصر عباس سے گیس ری فلنگ مشین اور سیلنڈر برآمد کیے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔


