جہلم:چوٹالہ پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان علی شان اور حسن بلال کو گرفتار کر لیا، ملزم علی شان سے 1 کلو300گرم چرس اورملزم حسن بلال سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


