Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جیسے کو تیسا ! چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیکس عائد کر دیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جیسے کو تیسا ! چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیکس عائد کر دیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

چین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10 اپریل سے امریکا سے درآمد ہونے والی تمام اشیاء پر 34 فیصد جوابی محصولات عائد کرے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار چین نے امریکا کے خلاف ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع اور شدید ردعمل دیا ہے۔

جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چین نے صرف مخصوص امریکی اشیاء پر ٹیکس عائد کرنے کے بجائے تمام درآمدات کو نشانہ بنایا ہے۔

چین کی ریاستی ٹیرف کمیشن نے جوابی ردعمل کے طور پر امریکی مصنوعات پر بھی 34 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا جس کا اطلاق 10 اپریل ہوگا۔

اس کے علاوہ چینی وزارتِ تجارت کے مطابق سمیریم، گیڈولینیم اور ٹربیم سمیت سات نایاب معدنیات کی امریکا کو برآمد پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

مزید برآں، چین نے 11 امریکی کمپنیوں کو "ناقابلِ اعتبار اداروں” کی فہرست میں شامل کر دیا اور 16 کمپنیوں پر برآمدی کنٹرول بھی نافذ کر دیے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی چین نے امریکہااور بھارت سے درآمد ہونے والی طبی سی ٹی ایکسرے ٹیوبز کے خلاف انسدادِ ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

چین نے یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات کے نفاذ کے بعد اٹھایا ہے۔

چین کے اس اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی گئی۔

ڈاؤ جونز فیوچرز میں 1,000 پوائنٹس (2.3 فیصد) کمی ہوئی، ایس اینڈ پی 500 اور نیسڈیک میں بالترتیب 2.4 اور 2.7 فیصد کی گراوٹ آئی۔

اسی طرح یورپی اور برطانوی مارکیٹوں میں بھی تین فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔

قبل ازیں چین کی ریاستی ٹیرف کمیشن نے امریکی صدر کے چینی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کو یک طرفہ غنڈہ گردی قرار دیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ٹرمپ کا نئے ٹیرف عائد کرنا بین الاقوامی تجارتی اصولوں کے منافی ہے اور یہ چین کے جائز مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز چین سے درآمد ہونے والی تمام اشیاء پر 34 فیصد اضافی محصول کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ دو مرحلوں میں 10 فیصد اضافی محصولات عائد کر چکے تھے، جنہیں وائٹ ہاؤس نے غیر قانونی فینٹینیل کی درآمد روکنے کے لیے ضروری قرار دیا تھا۔

اس طرح موجودہ اور سابقہ محصولات ملا کر اب چینی مصنوعات پر کل محصولات کی شرح 54 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔

چین اور امریکا کی اس تازہ تجارتی جنگ سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان اقتصادی کشیدگی میں شدید اضافہ متوقع ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
clear sky
21° _ 21°
52%
2 km/h
پیر
32 °C
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
35 °C
جمعہ
24 °C

تازہ ترین

بجلی صارفین کے لیے ریلیف، پاور ڈویژن کا بڑا اعلان سامنے آگیا
18 اکتوبر, 2026
موسمِ سرما کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان ! یکم نومبر سے نافذ ہوں گے
18 اکتوبر, 2026
جہلم میں جدید ویٹرنری آپریشن تھیٹر کا قیام کسانوں اور مویشی پال حضرات کے لیے اہم سہولت ہے، بلال اظہر کیانی
18 اکتوبر, 2026
نادرا کی جدید ڈیوائس؛ نیا موبائل رجسٹریشن سسٹم متعارف
18 اکتوبر, 2026
جہلم: راجہ علی زین خان کی وزیر تعلیم سے ملاقات، گرلز ہائی اسکول دھریالہ جالپ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کی منظوری
18 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بٹ کوائن نے نئی تاریخی سطح چھولی، ایک لاکھ ڈالر سے اوپر کا ہوگیا

5 دسمبر, 2024

اسرائیل کو لائسنس ٹو کِل دیا گیا جو غزہ پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے، امیرِ قطر

24 اکتوبر, 2023

بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار

11 دسمبر, 2023

اسرائیل کی جوابی حملے کی دھمکی؛ ایران نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ کرلیا

2 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں