Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یوم مئی محنت کشوں کے لیے تجدید عہد کا دن ہے، حاجی محمد افضل بلوچ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یوم مئی محنت کشوں کے لیے تجدید عہد کا دن ہے، حاجی محمد افضل بلوچ

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
1 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: یوم مئی تجدید عہد کا دن ہے اور دنیا بھر کے مزدوروں کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنے پر شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے سابق مرکزی نائب صدر مزدور رہنما حاجی محمد افضل بلوچ نے یوم مئی کے حوالے سے مکہ مکرمہ سے بذریعہ ٹیلیفونک جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1886 میں شکاگو کے مزدوروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اور اپنے جھنڈوں کو لہو سے سرخ کر کے تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے زندہ وجاوید کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ یوم مئی محنت کشوں کے لیے تجدید عہد کا دن ہے لیکن قابل افسوس امر یہ ہے کہ آج بھی حکومت پاکستان نے آئی ایل او کے بیشتر کنونشنز کی توثیق کی ہوئی ہے لیکن افسوس آج بھی پاکستان کا مزدور اسی کسمپرسی کا شکار ہے جو آزادی پاکستان سے پہلے تھی، مزدور جس کو کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے لیکن اس مزدور کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے کوئی بھی احسن اقدام نہیں اٹھایا گیا ، اس وقت پورے پاکستان کے مزدوروں کو یکجا ہونے کا وقت ہے کیونکہ اگر آج بھی اتحاد نہ کیا گیا تو سرمایہ دار طبقہ بھی بھی مزدور کی اہمیت کو نہیں سمجھ سکے گا۔

حاجی محمد افضل بلوچ نے کہا کہ ہمارے ملک میں موجودلیبر قوانین پر مکمل عمل درآمد نہیں ہورہا اور ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ودیہاڑی دار مزدور معاشی استحصال کا شکارہیں اور پاکستان کے زرعی مزدور کو بھی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے اداروں کو کرپشن، بدعنوانی اور بے جا سیاسی مداخلت سے پاک کیا جائے اور اداروں میں موجود منتخب مزدور نمائندوں سے سہ فریقی مشاورت کے ذریعے اداروں کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے فیصلے کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محنت کشوں کے بچوں کی تعلیمی قابلیت کے مطابق روزگار مہیا کئے جائیں ، آج تعمیراتی مزدور، فیکٹری ورکرز اور گھروں میں کام کرنے والوں کو قانونی تحفظ حاصل نہیں، عام مزدور جو سڑکوں اور چوک چوراہوں میں بیٹھا نظر آتا ہے اور آج یوم مئی کے دن بھی اپنے حقوق سے بے خبر اپنی دیہاڑی کمانے کی آس میں مزدوری ملنے کا انتظار کررہا ہے اور اگر کسی ملک یا شہر میں ہڑتال ہو جائے تو اس کے بچے مزدوری نہ ملنے کی وجہ سے فاقہ کشی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

حاجی محمد افضل بلوچ نے کہا کہ ورکر ویلفیئر فنڈ کے اربوں روپے محنت کشوں کے بچوں کی اعلی تعلیم صحت، رہائشی کالونیوں اور ان کی بچیوں کے ہاتھ پیلے کرنے پر خرچ کیے جائیں اور محنت کشوں کے بچوں کے لیے فنی تعلیم کا اہتمام کیا جائے ، قومی اسمبلی میں محنت کشوں کے نمائندوں کو نمائندگی کا موقع فراہم کیا جائے کیونکہ ایک سرمایہ دار اور جاگیر دار کسی غریب محنت کش کی نمائندگی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ملک میں کھلم کھلا چائلڈ لیبر کے قوانین کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور فیکٹری ایریا میں کم عمر بچے، بچیوں کو بغیرطے کئے معاوضے کے بھرتی کیا جاتا ہے ، اور کم تنخواہیں ادا کرکے انکی حق تلفی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ ورکر سوشل سیکورٹی میں رجسٹرڈ نہیں ہو پاتے اور لیبر ڈیپارٹمنٹ ، صنعت کار اور سرمایہ دار سے ملی بھگت کر کے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

حاجی محمد افضل بلوچ نے کہا کہ آئی ایل او جینیوا کنونشن کے منظور شدہ قوانین جس کا پاکستان بھی ممبر ہے اس آئی ایل او جینیوا کنونشن کے تحت پاکستان کے جن اداروں کو یونین سازی کا حق نہیں دیا گیا انہیں یونین سازی کا مکمل حق دیا جائے جیسے آج بھی پاکستان کے تعلیمی اداروں میں ٹریڈ یونین سازی کی اجازت نہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے محنت کشوں کے لیے EOBI اور NIRC جیسے ادارے بنا کر مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور مزدوروں کو یونین سازی کا حق دے کر اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کیا۔

اس موقع پرمزدور رہنما حاجی محمد افضل بلوچ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اٹھارویں ترمیم کے بعد مزدوروں میں ای او بی آئی سمیت بے شمار مسائل پرتوجہ دیتے ہوئے اس پر فوری طور پر سہ فریقی لیبر کانفرنس بلائیں تا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کو با ہمی گفت و شنید سے حل کیا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عوام کو سستے گھروں کی آسان فراہمی کا طریقہ کار اور اہلیت کیا ہوگی؟

14 فروری, 2025

ضلع جہلم میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی کلو 800 روپے سے تجاوز

20 اپریل, 2024

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی پر ٹیکس استثنیٰ کے حصول کا طریقہ کار طے

11 دسمبر, 2024

جہلم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

16 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں