Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بیرون ملک ملازمت، ’پروٹیکٹر نہ لگوانے سے ویزا منسوخ ہوا اور ڈی پورٹ ہونا پڑا‘
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بیرون ملک ملازمت، ’پروٹیکٹر نہ لگوانے سے ویزا منسوخ ہوا اور ڈی پورٹ ہونا پڑا‘

اردو نیوز
اردو نیوز
28 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان سے ورک ویزہ پر بیرون ملک جانے والے شہریوں کے لیے بیورو آف امییگریشن (پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس) کا پروٹیکٹربھی ضروری ہوتا ہے۔ شہری پروٹیکٹوریٹ کے دفتر جا کر یا آن لائن اپنے پاسپورٹ, ویزہ پر پروٹیکٹر لگوا سکتے ہیں جس کے بعد اُنہیں بیرون ملک ملازمت کے دوران قانونی تحفظ حاصل ہو جاتا ہے۔

تاہم پاکستان سے کچھ شہری اپنے ورک ویزہ پر پروٹیکٹر لگوائے بغیر بھی بیرون ملک چلے جاتے ہیں جنہیں کبھی کبھار ملازمت کے حصول یا لمبے دورانیے کے لیے اُسے جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گذشتہ برس پاکستان سے خلیجی ملک جانے والے نوجوان عمر علی بھی اپنے ورک ویزہ پر پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹس کا پروٹیکٹر لگوائے بغیر روانہ ہوئے۔ اُنہیں بیرون ملک ایک نجی کمپنی نے دو سال کا ورک ویزہ فراہم کیا تھا۔

تاہم چھ ماہ گزرنے کے بعد جب خلیجی ملک کی حکومت نے تارکین وطن کے خلاف اپنی پالیسی سخت کی تو وہ بھی اُس کی زد میں آ گئے اور اُن کا ورک ویزہ منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد اُنہیں وہاں سے ڈی پورٹ ہونا پڑا۔

عمر علی نے اُردو نیوز سے گفتگو میں بتایا ہے کہ اُنہوں نے خلیجی ملک میں ملازمت کا حصول ورک ویزہ پر پروٹیکٹر لگوائے بغیر ممکن بنایا تھا۔

’لیکن مجھے چھ ماہ کے بعد اس کا خمیازہ ویزہ منسوخی اور ڈی پورٹ ہونے کی شکل میں بھگتنا پڑا۔‘

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے خلیجی ممالک میں غیر قانونی پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے میں پاکستان کی حکومت کے تعاون سے ایسے افراد کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں جو کسی نہ کسی شکل میں حکومتی ضابطوں کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اسی فہرست میں ورک ویزہ پر پروٹیکٹر نہ ہونے والے کچھ شہری بھی شامل ہیں جنہیں بعد ازاں وہاں سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

ورک ویزہ پر بیرون ملک جانے والوں کے لیے پروٹیکٹر لگوانا ضروری ہے: بیورو آف امیگریشن

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز امپلائیمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد طیب کے مطابق پاکستان کے موجودہ قوانین بیرون ملک جانے والے شہریوں کو اپنے ورک ویزہ پر پروٹیکٹر لگوانے کا پابند بناتے ہیں۔

محمد طیب کے مطابق پروٹیکٹر لگنے سے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو قانونی تحفظ حاصل ہوتا ہے (فوٹو: روئٹرز)

اُنہوں نے بتایا کہ اگر کوئی شہری وزٹ ویزہ پر بیرون ملک جا کر ملازمت کا حصول ممکن بنائے تو وہ اس صورت میں پاکستانی سفارتخانے سے پروٹیکٹر لگوا سکتے ہیں یا پروٹیکٹر لگوانے کے عمل کو آن لائن بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

تاہم اُنہوں نے تسلیم کیا کہ ورک ویزہ پر باہر جانے والے کچھ شہری پروٹیکٹر لگوائے بغیر بھی بیرون ملک چلے جاتے ہیں جنہیں وہاں کام کے دوران مختلف قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پروٹیکٹر لگوانا کیوں ضروری ہے؟

اس سوال کے جواب میں محمد طیب کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹر لگنے سے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو قانونی تحفظ حاصل ہوتا ہے یعنی جس ملک میں اُن کی ملازمت ہو وہاں اُنہیں پاكستانی مشن سے مكمل معاونت كا استحقاق مل جاتا ہےاور وہ پاكستانی سفارت خانے كے كمیونٹی ویلفیئر اتاشی سے قانونی معاونت طلب کر سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسے شہریوں کو کسی خلاف توقع صورتحال میں پاکستان سے 10 لاکھ روپے تک کی لائف انشورنس بھی دی جاتی ہے۔ مزید برآں اوورسیز پاكستانی فاؤنڈیشن کسی حادثے یا سانحے کی صورت میں بھی مدد فراہم کرنے کی پابند ہوتی ہے۔

شہری پروٹیکٹر کے بغیر بیرون ملک سفر کیسے ممکن بناتے ہیں؟

پاکستان سے بیرون ملک شہریوں کو بھیجنے کی سہولیات فراہم کرنے والی ایک نجی کمپنی کے مالک اور امیگریشن کے ماہر اسد خان سمجھتے ہیں کہ عام طور پر بیرون ممالک ذاتی حیثیت سے ملازمت کا حصول ممکن بنانے والے شہری اپنے ورک ویزہ پر پروٹیکٹر نہیں لگواتے۔

عام طور پر بیرون ممالک ذاتی حیثیت سے ملازمت حاصل کرنے والے شہری اپنے ورک ویزہ پر پروٹیکٹر نہیں لگواتے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

’یہ بات بھی مشاہدے میں سامنے آئی ہے کہ خلیجی ممالک کے علاوہ یورپ و امریکہ جانے والے شہری پروٹیکٹر لگوانے کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے، تاہم حکومت نے کسی بھی ملک جانے والے شہریوں کے لیے پروٹیکٹر لازمی قرار دیا ہوا ہے۔‘

کیا پروٹیکٹر لگوائے بغیربھی ملازمت حاصل کی جا سکتی ہے؟

پروٹیکٹر کے بغیر ورک ویزہ پر بیرون ملک جانے والے شہریوں کے حوالے سے اسد خان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ ورک ویزہ پر پروٹیکٹر کے بغیر اُنہیں ملازمت نہ ملے بلکہ کئی شہری پروٹیکٹر کے بغیر بھی مخلتف ممالک میں نوکری کر رہے ہیں، تاہم اُن کی ذاتی سکیورٹی اور قانونی تحفظ کے لیے پروٹیکٹر کا حصول ضروری ہے۔

’ایئر پورٹ پر موجود ایف آئی اے اور امیگریشن کے حکام کو بیرون ملک جانے والے شہریوں کے ورک ویزہ پر پروٹیکٹر لگوانے کو یقینی بنانا چاہیے کیونکہ شہری ایئرپورٹ پر تعینات حکام کو چکما دے کر یا اُنہیں ساتھ ملا کر ہی پروٹیکٹر کے بغیر بیرون ملک سفر کو ممکن بناتے ہیں۔‘

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
overcast clouds
21° _ 21°
39%
1 m/s
منگل
30 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
30 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
20 °C

تازہ ترین

سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلئے درخواستیں طلب، آخری تاریخ بھی مقرر
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ جہلم اور تحصیل روڈ ماڈل بازار کے افتتاح کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر کی انجمن تاجران سے ملاقات
9 نومبر, 2026
جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، قوت بینائی سے محروم گمشدہ کمسن بچہ بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے
9 نومبر, 2026
بارانی زرعی یونیورسٹی اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کاوش، جہلم میں گندم کی زیادہ اگاؤ مہم کا افتتاح کر دیا گیا
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ ضلع جہلم خوش آئند، ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان
9 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سولر پینل: کیا اگلے مہینے قیمتیں بڑھنا شروع ہو جائیں گی؟

23 مارچ, 2024

جہلم: حکومت کا اتائی ڈاکٹروں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے نیا ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ

21 اپریل, 2025

ضلع جہلم میں کھیلوں کی سہولیات کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

18 دسمبر, 2024

للِہ تا جہلم روڈ کی تعمیر اہل علاقہ کا خواب بن کر رہ گئی، مون سون کے سیزن میں سفر ناممکن ہوگیا

19 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں