Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کویت میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر تارکین کو ملک بدری کا سامنا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کویت میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر تارکین کو ملک بدری کا سامنا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں غیر ملکیوں کو ایکسپائر شدہ یا بغیر لائسنس کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے پر ملک بدر کردیا جائے گا، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر سڑک پر آنے پر گزشتہ سال 145 افراد کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔

گلف نیوز کے مطابق کویت کے ایک اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ خلیجی ملک میں بغیر قانونی لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والے تارکین وطن کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے تمام تارکین وطن کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے ڈرائیونگ لائسنس قانونی اور سرکاری ایپس "مائی آئڈنٹیٹی” یا "ساہل” کے ذریعے تصدیق شدہ ہیں۔

سرکاری سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ "اگر کوئی تارکین وطن اس بات سے بے خبر ہیں کہ ان کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیئے گئے ہیں تو وہ بھی جرمانے سے مستثنیٰ نہیں ہیں، جس میں ملک بدری بھی شامل ہوسکتی ہے”، اور گزشتہ سال کویت سے تقریباً 145 غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر سڑک پر آنے کی وجہ سے ملک بدر کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ دسمبر میں کویت نے تارکین وطن کے لیے الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس کو تبدیل کیا، تارکین وطن وزارت داخلہ کی ویب سائٹ یا "ساہل” ایپ کے ذریعے الیکٹرانک طور پر اپنے لائسنس کی تجدید کر سکتے ہیں جب کہ 2021ء کے اواخر میں کویت نے تارکین وطن کے لیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لیے ایک نئے نظام کی نقاب کشائی کی تھی، جس میں ہولڈرز کے ڈیٹا کی جانچ کرنا اور نااہل لوگوں کو منسوخ کرنا شامل ہے، اس نظرثانی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے غیر ملکی افراد اہلیت اور اجرت کے لحاظ سے ضروریات کو پورا کریں۔

ایک کویتی اہلکار نے گزشتہ سال ستمبر میں بتایا کہ "گزشتہ سال چھ ماہ میں 18 ہزار سے زائد تارکین وطن کو کویت سے ملک کے قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں بشمول ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ملک بدر کیا گیا۔

ٹریفک آگاہی ڈیپارٹمنٹ کے چیف بریگیڈیئر نواف الحیان نے کویتی اخبار الرائی کو بتایا کہ 2023ء میں مارچ سے اگست تک مجموعی طور پر 18 ہزار 486 غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا گیا، ان خلاف ورزیوں میں تیز رفتاری، سرخ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، مسافروں کی غیر قانونی نقل و حمل، مخالف سمت یا بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا شامل ہیں۔

گزشتہ برس کویتی حکام نے جنوری سے اگست کے عرصے کے دوران 34 ہزار 751 غیر ملکیوں سے ڈرائیونگ لائسنس واپس لیے کیوں کہ وہ انہیں رکھنے کے لیے نااہل تھے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بھارت میں پنڈت کی پوجا کیلیے آئی خاتون کیساتھ مندر میں جنسی زیادتی

23 اکتوبر, 2024

دنیا کا وہ مقام جہاں نومبر میں غروب ہونے والا سورج دوبارہ جنوری میں طلوع ہوگا

19 نومبر, 2023

ڈانٹ ڈپٹ پر 13 سالہ بچے نے فائرنگ کرکے والد اور بھائی کو قتل کردیا، بہن زخمی

17 ستمبر, 2024

سب سے طویل اور مختصر دورانیے کا روزہ کن ممالک میں ہوگا؟

8 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں