جہلم: سبزی منڈی میں قیمتوں کی نگرانی جاری ہے، کسی بھی دوکاندار کو من مانے ریٹ پر فروخت کی اجازت نہیں دیں گے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سخت کارروائی عمل میں لائیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات صبح سویرے سبزی منڈی جہلم کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے بولی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو مقررہ نرخوں پر اشیا کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔