Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برینٹ بارو کے کونسلر ثقلین آفتاب چوہدری کیلئے برطانیہ کے بہترین کونسلر کا ایوارڈ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برینٹ بارو کے کونسلر ثقلین آفتاب چوہدری کیلئے برطانیہ کے بہترین کونسلر کا ایوارڈ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
21 نومبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: برینٹ لندن بارو کونسل کے نوجوان کونسلر ثقلین آفتاب چوہدری نے برطانیہ کا سال 2023کا بہترین نوجوان کونسلر کا ایوارڈ جیت لیا۔

بہترین کونسلر کا ایوارڈ لوکل گورنمنٹ انفارمیشن یونٹ کے اسپانسر سے پورے برطانیہ کے کونسلرز کے مقابلے کے بعد دیا جاتا ہے۔ ایوارڈ پورے برطانیہ میں ایسے کونسلر کو دیا جاتا ہے جس نے بحیثیت کونسلر شاندار خدمات سرانجام دی ہوں۔

نوجوان کونسلر ثقلین آفتاب چوہدری کا سیاسی تعلق لیبر پارٹی سے ہے وہ گزشتہ سال ہی پہلی مرتبہ برینٹ بارو کونسل آف لندن سے کونسلر منتحب ہوئے تھے، پورے برطانیہ سے تقریباً ایک ہزار سے زائد کونسلر کا نام ایوارڈ کیلئے تجویز کیا تھا جن میں سے کونسلر ثقلین آفتاب چوہدری کا نام بہترین نوجوان کونسلر کیلئے منتخب کیا گیا ۔

کونسلر ثقلین آفتاب چوہدری کا آبائی تعلق کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے۔ ثقلین آفتاب چوہدری نوجوان، اعلیٰ تعلیم یافتہ سیاسی ورکر ہیں جن کی برینٹ لندن ولزڈن گرین کمیونٹی میں اچھی شہرت ہے، وہ نوجوانوں اور کمیونٹی میں سماجی خدمات کی بنا پر انتہائی مقبول ہیں ، نوجوان ثقلین آفتاب چوہدری اپنی سیاسی و سماجی خدمات کے حوالے سے ممتاز پہچان رکھتے ہیں۔

عوامی خدمت کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ جہت ثقلین آفتاب پچھلے 8سال سے لیبر پارٹی کے ممبر ہیں اورپچھلے3سال سے برینٹ سنٹرل CLP کے خزانچی بھی ہیں۔ مقامی برانچ آرگنائزر اور GC، EC کے مستقل ممبر ہیں۔ برینٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر کے طور پر دو سال تک خدمات انجام دینے پر انہیں ’’پرائیڈ آف برینٹ پریسٹیجیئس ایوارڈ‘‘ سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے لیبر فرینڈ آف پاکستان کے ممبر و ہاؤس آف کامنز کے نوجوانوں کے نمائندے کے طور پر فعال کردار ادا کیا وہ متعدد شیڈو کابینہ کے اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں ثقلین آفتاب چوہدری پیشے کے لحاظ سے اکاؤنٹنٹ ہیں اور چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ CIMA میں ایک بڑے ملٹی نیشنل گروپ کیلئےکام کر رہے ہیں۔

سسیکس یونیورسٹی سے گریجویشن اور مالیات کے ساتھ بی ایس سی اکاؤنٹنسی بھی کی ہے۔ کونسلر ثقلین آفتاب چوہدری کے دادا چوہدری محمد اسلم برینٹ کونسل کے سابق میئر ہیں وہ متعدد بار کونسلر منتحب ہوئے، وہ سابق سیکرٹری جنرل پاکستان کمیونٹی سنٹر ولزڈن گرین تھے، وہ خود بھی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
clear sky
23° _ 23°
64%
2 km/h
بدھ
32 °C
جمعرات
33 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
25 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مبینہ غیر مستند کلینکس کی موجودگی پر تشویش، انسداد اتائیت مہم پر سوالات
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب سے 92 پاکستانی نرسیں ڈی پورٹ، جعلسازی میں ملوث ملزمان گرفتار

22 مئی, 2024

تنخواہ وقت پر نہ ملے تو ملازم کیا کرے؟ سعودی حکومت نے بتا دیا

15 جون, 2026

پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ

29 جنوری, 2025

اربوں روپے کے پاکستانی آم کھانے والا ملک کونسا؟ فہرست جاری

21 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں