Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں مریضوں نے مفت طبی سہولیات سے استفادہ کیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں مریضوں نے مفت طبی سہولیات سے استفادہ کیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
19 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک پرڑے والا داخلی تھوہا محرم خان میں کیا گیا، جو صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک جاری رہا۔

کیمپ میں علاقے کے سینکڑوں ضرورت مند اور سفید پوش مریضوں نے مفت طبی سہولیات اور ادویات سے استفادہ کیا۔ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے اور اپنی تمام فلاحی و طبی خدمات شیخ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیرِ نگرانی سرانجام دے رہی ہے۔

فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے خدمات انجام دیں، جن میں چائلڈ اسپیشلسٹ، سکن اسپیشلسٹ، لیڈی ڈاکٹر (ماہر امراضِ نسواں)، ماہر امراضِ نوزائیدگان، آئی اسپیشلسٹ، الٹراساؤنڈ اسپیشلسٹ، ماہر امراضِ شوگر و بلڈ پریشر، میڈیکل اسپیشلسٹ، ماہر ناک کان گلا اور ڈینٹل سرجن شامل تھے۔ مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر صاحب مجاز محمد ارشد نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فری میڈیکل کیمپس نہ صرف مستحق افراد بلکہ سفید پوش طبقے کے لیے بھی بڑی سہولت ہیں، جو مہنگے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر پاتے۔

کیمپ میں معززین علاقہ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مریضوں اور اہلِ علاقہ نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے بزرگوں کو دعاؤں سے نوازا۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حضرت امیر محمد اکرم اعوان کی رکھی ہوئی بنیاد اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی سرپرستی میں پاکستان بھر میں بلا تفریق مذہب و سیاست اسی طرح کے مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مسلم لیگ (ن) سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، چوہدری راشد گھرمالہ

17 جنوری, 2025

بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

8 اگست, 2024

جہلم میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 12 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

9 ستمبر, 2024

گوگل، فیس بک اور واٹس ایپ پاکستان سے کتنا کماتے ہیں اور کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟

2 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں