ضلع جہلم میں عام انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، ڈی آر او سمیع اللہ فاروق

جہلم: جنرل الیکشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، اس حوالے سے ممکنہ مسائل کو بھی زیر نگرانی رکھنا ضروری ہے تاکہ بروقت اقدامات کئے جا سکیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے آئندہ ماہ ہونے والے جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں مختلف قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران نے شرکت کی اور اپنے علاقوں میں الیکشن کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم نے ہدایت کی کہ تمام پولنگ سٹیشنوں پر بنیادی سہولیات، سکیورٹی، ووٹر کی آمد و رفت اور ٹرانسپورٹ کی بروقت فراہمی انتہائی اہم ہے، حساس پولنگ سٹیشنوں پر ابھی سے کڑی نظر رکھی جائے تاکہ انتخابات جیسے قومی فریضہ کو سر انجام دینے میں کوئی روکاوٹ در پیش نہ آئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button