Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عرفان صدیقی گئے ہی کہاں ہیں؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عرفان صدیقی گئے ہی کہاں ہیں؟

ارشد ملک
ارشد ملک
21 نومبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

10 نومبر 2025ء وہ تاریخ ہے جب عرفان صدیقی صاحب دنیا فانی سے کوچ فرما کر بارگاہِ خداوندی میں پیش ہوئے تھے۔ ایک سال یوں گزر گیا جیسے محض ایک لمحہ۔ اس دوران اُن کی یاد اُن سے محبت رکھنے والوں کو ہر روز ستاتی ہے۔ اس دردِ پیہم کا علاج آنسو بہا کر، کسی نے قلم سے تو کسی نے محفل میں واقعہ یا روداد کے بیان سے ڈھونڈا، اور جبار مرزا صاحب جیسے وفاشعار نے ہر صبح اُن کی مرقد پر حاضری لگا کر۔۔۔ لیکن یہ سب یادیں ایک بار پھر پوری شدت سے ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب ’’میں اور عرفان بھائی‘‘ کی اشاعت سے تازہ ہو گئی ہیں۔

جہلم میں منعقدہ تقریبِ رونمائی میں محترم پرویز رشید، ڈاکٹر خورشید ندیم، محترمہ نجیبہ عارف اور گگن شاہد نے عرفان صاحب پر اپنی محبتوں کے پھول برسائے تو پنجاب یونیورسٹی میں محترم مجیب الرحمٰن شامی، سہیل وڑائچ صاحب، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر اور دیگر محترم شخصیات نے اُن کی یادوں کو اپنے اپنے منفرد انداز میں بیان فرمایا۔ عرفان صاحب کے بچپن سے لے کر ایچ الیون قبرستان کا مکین بننے تک کے واقعات ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یوں بیان کیے ہیں کہ کتاب ایک زندہ وجود بن گئی ہے۔۔۔ ایک بھائی سے محبت کی پُراثر داستان، جسے ایک ماہر لکھاری نے عینی شاہد کے طور پر قلم بند کیا ہے۔

یہ کتاب ایک عامل کی طرح مجھے 9 اور 10 نومبر کی درمیانی شب کے اُس پہر میں لے گئی جب سینئر صحافی اور بڑے بھائی عامر الیاس رانا نے فون پر پوچھا: ’’عرفان صاحب اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں؟‘‘ میں نے خود کو اُنہیں کھو دینے کے احساس سے سنبھالتے ہوئے متذبذب انداز میں جواب دیا کہ میرے پاس ابھی ایسی اطلاع نہیں۔ چند لمحے گزرے کہ عرفان صاحب کے بڑے صاحبزادے عمران صاحب نے فون پر اطلاع دی: ’’ارشد بھائی۔۔۔ ابو اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں۔‘‘

اگست 2025ء میں عرفان صاحب پانچ روزہ غیر ملکی دورے سے ایک شام پہلے نامور طبیب ڈاکٹر ریاض صاحب کے راولپنڈی میں واقع کلینک گئے، جو اُن سے پیر اور والد جیسی عقیدت رکھتے تھے۔ کمر اور دائیں شانے میں تکلیف کی شکایت پر ڈاکٹر صاحب نے ادویات تجویز کیں اور کچھ وٹامنز لینے کے لیے بھی اصرار کیا۔ واپسی پر میں نے عرض کی کہ سر، یہ دورہ نہ کریں، آپ پہلے بھی کراچی تشریف لے گئے تھے تو طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ استادِ گرامی نے پدرانہ شفقت کے ساتھ میری طرف دیکھا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’یار، میں نے اُن سب لوگوں سے وعدہ کیا ہوا ہے، بیماری تو انسان کے ساتھ ساتھ ہی رہتی ہے لیکن وعدہ پورا کرنا بھی ضروری ہے۔‘‘ میرے لیے یہ محض ایک جملہ نہیں تھا بلکہ زندگی کی حقیقت اور اس کے ساتھ سفر کرنے سے متعلق ایک نصیحت بھی تھی۔

وزیراعظم نواز شریف کے مشیر بن کر بھی عرفان صدیقی صاحب استاد کے نظم و ضبط پر سختی سے قائم رہے۔ سرکاری وقت سے بھی پہلے دفتر تشریف لے آتے، کوئی پروٹوکول نہ افراتفری، کوئی جاہ و جلال نہ ہٹو بچو کی آوازیں، نہ ہی کوئی اور کھڑکھڑاہٹ۔۔۔ 1992ء سے لے کر وفات تک، کبھی ایک موقع ایسا نہیں دیکھا کہ استادِ گرامی کے قدموں کی رفتار میں اتار چڑھاؤ آیا ہو۔ عجلت جیسے اُن کے وجود کو چھو کر ہی نہیں گزری تھی۔ اُن کا مزاج گہرے سمندر کی طرح تھا، قلم، سوچ اور قدموں کی رفتار جیسے خدا کے نظام کی طرح اپنی طے شدہ روش پر قائم تھی۔ آواز عمومی سطح سے اونچی ہوئی نہ کبھی مزاج بپھری ہوئی لہروں میں بدلا۔ ایسا محسوس ہوتا کہ عرفان صاحب کے اندر بھی اللہ تعالیٰ نے کوئی گھڑی لگا رکھی ہے جس کے مطابق وہ اپنا ہر کام انجام دیتے ہیں۔

عرفان صاحب صبح سے رات تک علم و ادب کے اداروں کی اصلاح، فن اور فن کار، قلم اور اہلِ قلم کے فروغ اور بہبود، اردو کو قومی زبان کی عزت اور کھویا ہوا مقام دوبارہ دلانے، خطاطی کے اسلامی فن کی نشاۃِ ثانیہ، سرکاری نظام کو انگریزی زبان کے بجائے اردو کا جامہ پہنانے، انگریزی کی طرح اردو لغت کو ڈیجیٹل بنانے سمیت اَن گنت کاموں میں مصروف ہو گئے۔ یہ اُن ہی کی درد مندی اور سوچ تھی کہ دہائیوں بعد پہلی بار بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہوا، سات دہائیوں بعد مزارِ قائد میں نصب خستہ حال قیمتی فانوس تبدیل ہوا۔ عرفان صدیقی صاحب کے رابطہ کرنے اور قیمت ادا کرنے کی پیشکش کے باوجود دوست ملک چین کی حکومت نے مفت نیا فانوس فراہم کیا اور کہا کہ بانیٔ پاکستان کے مزار کے لیے چین کی حکومت اور عوام کی طرف سے یہ تحفہ دینا ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ اسی طرح مزارِ قائد پر نقاشی والا پتھر ایرانی ہے، جس کی تبدیلی کے لیے بھی عرفان صدیقی صاحب کی ایران کی حکومت سے بات چیت ہوئی تھی، لیکن بعد ازاں حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے اُنہیں یہ کام مکمل کرنے کی مہلت نہ مل سکی۔

اِس دوران اہلِ علم، خطاطی، مذہبی سیاحت سمیت کئی شعبوں میں عالمی کانفرنسیں، نمائشیں اور تقاریب منعقد ہوئیں۔ کتب میلوں نے پورے پاکستان میں ایسی دھوم مچائی کہ خود اہلِ قلم اور لکھاری بھی یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئے کہ اسلام آباد اور پاکستان کی سڑکوں، راستوں اور چوراہوں پر پہلی بار اہلِ قلم کی تصاویر دیکھ کر شہریوں کو ہی نہیں، خود انہیں بھی بڑی حیرت ہوئی۔

قلم، اپنے کام سے لگن اور احساسِ ذمہ داری کا یہ عالم تھا کہ رحلت سے قبل جب وہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج تھے، مختلف مشینوں میں گھرے، تاروں میں لپٹے اور آکسیجن ماسک پہنے بستر پر دراز تھے، اٹھنے اور بات کرنے میں دقت تھی، لیکن پھر بھی ہفتہ وار کالم لکھا اور فون پر مجھ سے سنا۔ اُن کی وہ آخری آواز میرے ذہن میں محفوظ ہے۔

اُن کو بھلا دینا ممکن نہیں، لیکن ایسے میں سیاست کے درویش سینیٹر پرویز رشید صاحب کے ایک جملے نے میرے دل کو اُسی طرح اپنی آغوش میں لے لیا جیسے اپنی پیاری چیز کھو جانے پر روتا ہوا بچہ ماں کی گود میں پناہ لے لیتا ہے۔ پرویز رشید صاحب نے سچ کہا کہ۔۔۔ عرفان صاحب گئے ہی کہاں ہیں؟ اُن کی یادیں، اُن کی تحریریں، اُن کی محبت کی خوشبو اور اُن کی اُجلی سوچ کی صورت میں وہ ہم میں زندہ ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ مکہ مدینہ اور سرورِ انبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے عشق و محبت کا قیمتی توشہ اپنے ہاتھوں میں تھامے، وہ جب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش ہوئے ہوں گے تو عنایاتِ ربانی سے اُن کی زندگی بھر کی تھکن اُتر گئی ہوگی اور وہ بارگاہِ رسالت مآبؐ میں اپنی لکھی ہوئی نعتوں کے نذرانوں کے ساتھ حضرت علامہ اقبال کی وہ رباعی بھی اپنے پُراثر لہجے میں سنا رہے ہوں گے:

تو غنی از ہر دو عالم، من فقیر
روزِ محشر عذر ہائے من پذیر
گر حسابم را تو بینی ناگزیر
از نگاہِ مصطفیٰ پنہاں بگیر

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
16°C
Jhelum
broken clouds
16° _ 16°
33%
2 m/s
اتوار
27 °C
پیر
28 °C
منگل
28 °C
بدھ
28 °C
جمعرات
16 °C

تازہ ترین

نادرا نے شادیوں کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرا دیا
21 نومبر, 2026
جہلم: سڑک حادثات کے متاثرین کی یاد میں آگاہی تقریب، طلباء و طالبات میں ہیلمٹ تقسیم
21 نومبر, 2026
جہلم میں چلتی ٹویوٹا وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر
21 نومبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن نئی آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار، تاریخی عمارت کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری
21 نومبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، اشتہاری مجرمان سمیت 5 ملزمان گرفتار
21 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

’ذکر جہلم کا ہے، بات ہے دینہ کی‘، گلزار جنہوں نے ’ہمیشہ زندہ رہنے والا سنیما‘ تخلیق کیا

18 اگست, 2024

ایک ٹاٹ سے لے کر کمپیوٹر تک کا سفر

4 مارچ, 2026

جرأت کی داستان

3 جون, 2026

ولادت باسعادت اور بعثت رحمت عالم ﷺ

2 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں