Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: 2023؛ پاکستانیوں نے سب سے زیادہ سموسے بنانے کی ترکیب سرچ کی، گوگل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

2023؛ پاکستانیوں نے سب سے زیادہ سموسے بنانے کی ترکیب سرچ کی، گوگل

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستانی سال بھر گوگل پر مختلف کھانوں کی تراکیب تلاش کرتے ہیں، حیران کن طور پر سال 2023 میں سب سے زیادہ سموسے بنانے کی ترکیب کو تلاش کیا گیا۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر کلیجی بنانے کی ترکیب جب کہ تیسرے نمبر پر شیر خورما بنانے کی ترکیب ہے۔

گوگل ہر برس دسمبر میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تلاش کی جانے والی کیٹیگریز کی فہرست جاری جاری کرتا ہے۔ امسال پاکستان کے حوالے سے 8 کیٹیگریز کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں کھیل، تقریبات، خبروں، فلموں اور ٹی وی شوز، شخصیات، کھانے بنانے کی تراکیب، مختلف چیزیں بنانے کی تراکیب اور ٹیکنالوجی کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

گوگل رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر سموسے بنانے کی ترکیب کو سب سے زیادہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشیوں نے سرچ کیا۔ دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ کے صارفین رہے اور تیسرے نمبر پر پنجاب کے صارفین نے سموسے بنانے کی ترکیب کو دلجمعی سے سرچ کیا۔

کھیلوں کی خبروں میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے سب سے زیادہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچ کی تازہ ترین صورتحال کو سرچ کیا۔ پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق معلومات تلاش کا نمبر آتا ہے۔

پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ ہولی وڈ فلم اوپنہائمر تلاش کی جبکہ دوسرے نمبر پر شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘، تیسرے نمبر پر ’پٹھان‘ اور چوتھے نمبر پر ہولی وڈ فلم ’باربی‘ کو تلاش کیا گیا۔

ٹیکنالوجی کی کیٹیگری میں پیغام رسانی اور وصولی کی معروف ایپ واٹس ایپ پر چینلز بنانے کا طریقہ کار پہلے نمبر، چیٹ جی پی ٹی سے متعلق معلومات کی تلاش دوسرے نمبر پر جبکہ تیسرے نمبر پر چینی اسمارٹ موبائل انفینکس کے نوٹ سیریز کے فونز سے متعلق معلومات تلاش تھی۔

کینیڈا کے ویزے کے لیے درخواست دینے کے طریقے اور لوازمات کی معلومات کی تلاش بھی سرفہرست رہی جبکہ ریئلٹی گیم شو ’تماشا گھر‘ کو بھی لاکھوں صارفین کے تلاش کیا۔

خبروں میں سب سے زیادہ فلسطین میں اسرائیلی حملوں سے متعلق خبریں تلاش کی گئیں، دوسرے نمبر پر احساس پروگرام سے مدد حٓصل کرنے کی معلومات جبکہ تیسرے نمبر پر ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی لیک ہونے والی ویڈیو تلاش کی گئی۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ گوگل پر تلاش کی جانے والی شخصیات کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر رہیں، دوسرے نمبر پر علیزہ سحر جبکہ تیسرے نمبر پر بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کو سرچ کیا گیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
52%
1 m/s
جمعہ
31 °C
ہفتہ
29 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
31 °C

تازہ ترین

جہلم میں غفلت و لاپرواہی سے ہائی ایس چلا کر موٹر سائیکل سوار فیملی کو زخمی کرنے والا ڈرائیور گرفتار
22 اکتوبر, 2026
جہلم میں ایل پی جی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، گھریلو سلنڈر 6200 روپے سے تجاوز کرگیا
22 اکتوبر, 2026
جہلم ایلیٹ فورس کے شہید جوانوں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا، آئی جی پنجاب کا اظہار افسوس
22 اکتوبر, 2026
جہلم چیمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی زاہد حسین بٹ کا حلف برداری سمیت تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
22 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار
22 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

آئی فون کے پرانے ماڈل لینا بھی محال ہوگیا، کتنا پی ٹی اے ٹیکس دینا ہوگا؟

19 فروری, 2024

60 سال پرانا دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ’زندہ‘ ہوگیا

18 جنوری, 2025

آپ اکاؤنٹ اور پیسوں سے محروم ہو سکتے ہیں، مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ صارفین کو خبردار کر دیا

6 مئی, 2024

ٹک ٹاک پر اب لائیو سبسکرپشن کے علاہ بھی پیسے کمائے جا سکیں گے

30 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں