فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے عام انتخابات کے لیے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض درست قرار دینے کے بعد انہیں نااہل قرار دینے کی تردید کردی۔
کاغذات نامزدگی پر اعتراض درست قرار ہونے سے متعلق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صبح سے مجھے نااہل کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، ان خبروں کی تردید کرتی ہوں، میں نے فواد چودھری کے کہنے پر جہلم کے حلقہ سے اپنے کاغذات واپس لیےہیں۔
My Statement……. pic.twitter.com/Vhhc7rMRiz
— Hiba Fawad (@HibaFawadPk) January 6, 2024
انکا کہنا تھا کہ فواد چودھری کو کیسز کا سامنا ہے، نیب کی حراست میں ہیں، میں نہیں چاہتی کہ ٹیکنیکل بنیادوں پر فواد چودھری کو انتخابات سے باہر کیا جائے۔
یادرہے کہ حبا فواد چودھری نے حلقہ این اے 61 جہلم سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ جن پر اعتراضات سامنے آتے تھے، تاہم ان سے متعلق اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اعتراضات کو درست قرار دے دیا گیا۔


