Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: 18 اقسام کے کینسر کی تشخیص کرنے والا ڈی این اے ٹیسٹ وضع
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

18 اقسام کے کینسر کی تشخیص کرنے والا ڈی این اے ٹیسٹ وضع

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: سائنس دانوں نے ایک نیا ڈی این اے ٹیسٹ وضع کیا ہے جو ابتدائی مرحلے کے سرطان کی 18 اقسام کی نشان دہی کر سکتا ہے۔ محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج کینسر کی جلد تشخیص کے لیے نئی قسم کے اسکریننگ ٹیسٹ متعارف کرانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

جرنل بی ایم جے اونکولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ ٹیسٹ کینسر میں جنس کی متعدد خاص تفاریق کی نشان دہی کر سکتا ہے، جن میں کینسر لاحق ہوتے وقت مردوں اور عورتوں کی عمر، کینسر کی اقسام اور جینیاتی تبدیلی شامل ہیں۔

عالمی سطح پر فی الحال ہر چھ میں سے ایک موت کینسر کے سبب واقع ہوتی ہے اور ان اموات میں 60 فی صد حصہ کینسر کی ان اقسام سے ہوتا ہے جن کی تشخیص ہی نہیں ہوئی ہوتی۔

موجودہ اسکریننگ ٹیسٹ اپنے اندر مریضوں کے لیے ابتدائی مراحل میں بیماری کے پھیلنے اور کم مطابقت رکھنے جیسے کچھ منفی اثرات رکھتے ہیں۔

جہاں خون کے مخصوص پروٹینز کو بیماری کی جلد تشخیص اور نگرانی کے لیے اشاریوں کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، وہیں محققین کے مطابق دستیاب ٹیسٹ جو ان پروٹینز پر انحصار کرتے ہیں ان میں حساسیت کے ساتھ کینسر سے غیر متاثرہ پروٹین سے متاثرہ پروٹین کو علیحدہ کرنے کی صلاحیت بھی نہیں ہوتی۔

اس نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے 18 مختلف اقسام کے کینسر سے متاثر 440 افراد سے علاج سے قبل خون میں موجود پلازما کے نمونوں کو اکٹھا کیا۔ ساتھ ہی سائنس دانوں نے 40 صحت مند خون عطیہ کرنے والوں سے بھی نمونے اکٹھے کیے۔

بعد ازاں سائنس دانوں نے ہر نمونے میں کینسر کیمیکل پاتھ ویز سے تعلق رکھنے والے 3000 سے زائد پروٹینز کی پیمائش کی۔

محققین نے اس کے لیے دو جہتی عمل کا تعاقب کیا جس میں پہلے کسی بھی کینسر کی حیاتیاتی نشان کی تشخیص کے بعد اصل کے بافت اور کینسر کی ذیلی اقسام کی شناخت کی گئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
50%
1 km/h
منگل
32 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ایکسپوژر تھراپی کی مدد سے متعدد خوف پر قابو پانا ممکن

15 جنوری, 2024

الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سے صحت کے 30 سے زائد مسائل کا انکشاف

3 مارچ, 2024

پاکستان میں ٹریکوما بیماری کے خاتمے کا اعلان، ڈبلیو ایچ او نے تصدیقی سرٹیفیکٹ دے دیا

1 اکتوبر, 2024

گرمی حاملہ خواتین کی صحت متاثر کرسکتی ہے، تحقیق

25 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں