Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کویت نے 14 شعبوں کیلئے فیملی ویزہ قوانین میں نرمی کردی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کویت نے 14 شعبوں کیلئے فیملی ویزہ قوانین میں نرمی کردی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
29 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت نے 14 شعبوں کیلئے فیملی ویزہ قوانین میں نرمی کردی۔

گلف نیوز کے مطابق کویت نے خاندان کے افراد کے لیے باقاعدہ رہائش کے حصول کے لیے ضابطوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ فہد الیوسف کی طرف سے جاری کردہ نظرثانی میں غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے انتظامی ضوابط کے اندر مخصوص دفعات میں ترمیم کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نظرثانی شدہ آرٹیکل 29 کے تحت نئے کویت آنے والوں کے ڈیپنڈنٹ یا فیملی ویزہ کے لیے درخواست دینے کے لیے کم از کم ماہانہ تنخواہ 800 کویتی دینار، یونیورسٹی کی ڈگری اور متعلقہ پیشے کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم کچھ پیشے اب ڈگری کی ضرورت سے مستثنیٰ ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ کویت میں یا بیرون ملک پیدا ہونے والے افراد جن کی عمر 5 سال یا اس سے کم ہے تو کویت میں مقیم ان کے والدین تنخواہ کی شرط سے مستثنیٰ ہیں جو کہ رہائشی امور کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل کی منظوری سے مشروط ہے.

اس نظرثانی کا دوسرا آرٹیکل اس فیصلے کو نافذ کرنے کی ذمہ داری قائم مقام انڈر سیکریٹری کو تفویض کرتا ہے، جو اس ترمیم کے ساتھ سرکاری گزٹ میں اس کی اشاعت کی تاریخ سے موثر ہوگا، وزارتی قرارداد نمبر 957/2019 کے آرٹیکل 30 میں تفصیل کے مطابق یونیورسٹی کی ڈگری کی ضرورت سے مستثنیٰ پیشے درج ذیل ہیں؛

(1) سرکاری شعبے میں مشیر، جج، استغاثہ، ماہرین اور قانونی محقق
(2) طبی پیشہ ور، جن میں ڈاکٹر اور فارماسسٹ شامل ہیں
(3) یونیورسٹی، کالج اور اعلی انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسرز
(4) سرکاری شعبے میں سکول کے منتظمین، نائب پرنسپلز، ایجوکیشن مینٹورز، اساتذہ، سماجی کارکن اور لیبارٹری اٹینڈنٹ
(5) یونیورسٹیوں میں مالی و اقتصادی مشیر
(6) انجینئرز
(7) مساجد میں امام، مبلغین اور مؤذن
(8) سرکاری اداروں اور نجی یونیورسٹیوں کے لائبریرین
(9) وزارت صحت کا عملہ جن میں نرسیں، پیرامیڈیکس، طبی تکنیکی ماہرین اور سماجی خدمت کے کارکن شامل ہیں
(10) سرکاری شعبے میں سماجی کارکن اور ماہر نفسیات
(11) صحافی، میڈیا پروفیشنلز اور نامہ نگار
(12) فیڈریشنوں اور کلبوں میں کھیلوں کے کوچ اور کھلاڑی
(13) پائلٹ اور فلائٹ اٹینڈنٹ
(14) دفنانے کی تیاریوں اور خدمات کی نگرانی کرنے والے پیشہ ور افراد

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
clear sky
21° _ 21°
63%
1 km/h
اتوار
31 °C
پیر
33 °C
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
25 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں اسلحے کی نوک پر دکاندار کو دھمکیاں دینے والے متعدد افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
17 اکتوبر, 2026
نور ویلفیئر سوسائٹی کا ماحول دوست اقدام، گرین پاکستان مہم کے تحت جہلم سپورٹس کمپلیکس میں پودوں کی تقسیم
17 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کی دو اہم کارروائیاں، اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار
17 اکتوبر, 2026
عالمی یوم خوراک پر جہلم میں آگاہی واک، محفوظ خوراک اور غذائی تحفظ کے فروغ کا عزم
17 اکتوبر, 2026
جہلم میں مہنگائی کا طوفان، پٹرولیم مصنوعات، سبزیاں، پھل، چکن اور دودھ دہی غریب اور سفید پوش طبقے کی پہنچ سے باہر
17 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

چین کا امریکا پر 84 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

9 اپریل, 2025

نشے میں دھت مشتعل پاکستانی مسافر نے ایمریٹس کے فضائی میزبان کو ٹکر دے ماری

26 فروری, 2024

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، عالمی برادری کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

23 جون, 2025

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

17 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں