جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد شہریوں کے چہرے لٹک گئے۔
شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری اور تنظیموں کے عمائدین نے مہنگائی کا شدید سونامی امڈ آنے پر کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے حکمران جماعت کے رہنماؤں سے مطالبہ کیاہے کہ یہ مہنگائی کے طوفان نے غریب سفید پوش طبقہ سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے غریب دیہاڑی دار اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی دینے سے قاصر ہو چکا ہے ۔ موجودہ نگران حکومت نے عوام کا جو حشر کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی.
شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیاہے کہ مہنگائی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں تاکہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔


