جہلم: سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے اشیاء خوردونوش خصوصا روٹی نان، ڈبل روٹی و دیگر اشیاء ضروری کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے، اس ریلیف کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے پرائس مجسٹریٹس کو مسلسل کام کرنا ہو گا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہر قسم کی مارکیٹوں میں جا کر حکومتی مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں سے ہی مارکیٹ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ناقص، زائد المیعاد اور کم وزن اشیاء بیچنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق ایکشن لے کر حکومتی رٹ کو یقینی بنائیں۔


