Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عوامی حقوق پے ڈاکہ، کپتان فاتح قرار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عوامی حقوق پے ڈاکہ، کپتان فاتح قرار

محمد شہباز بٹ
محمد شہباز بٹ
11 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

آٹھ فروری کا الیکشن قبل ازوقت متنازعہ بن گیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان،وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی،چوہدری پرویز الٰہی،شیخ رشید،فواد چوہدری،عالیہ حمزہ،محمود الرشید،حلیم عادل شیخ،عمر سرفراز چیمہ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت متعدد اہم راہنماء اور کارکنان کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا۔

متعدد کو اغواء کرکے وفاداریاں تبدیل اور عمران خان کے خلاف بیان بازی کروائی گئی ،گھر اور کاروبار تباہ خواتین کی تذلیل کی گئی ،پی ٹی آئی کو توڑنے کی سرتوڑ کوشش کی،چیف جسٹس پاکستان کی وساطت سے بلے کا نشان بھی چھین لیاگیا۔ امیدواروں سے کاغذات چھینے اور مسترد کیے گئے پی ٹی آئی کو الیکشن سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔

امیدواروں کو بینگن ، مولی، جوتے، ریڈیو، وکٹ، جہاز طرح طرح کے مضحکہ خیز نشانات الاٹ کیے گئے۔ کپتان نے ہار نہ مانی ،متعدد امیدواروں کو اٹھا کر ڈرا کر دستبردار کروایا گیا ،کپتان نے نئے کھلاڑی میدان میں اتار دئیے۔

الیکشن سے محض چند روز قبل سائفر کیس میں عمران خان ،شاہ محمود قریشی ،توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کے کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کو سزائیں سنائی گئیں،تہمت لگائی گئی عمران خان کے اعصاب کا ہرطرح سے امتحان لیاگیا،بیرون ملک بھجوانے کی آفر کی گئی ،لیکن کپتان ڈٹا رہا۔

الیکشن میں عوام نے ظلم کا بدلہ ووٹ کی طاقت سے لیا،عوام نے پاکستان بھر میں کپتان نے نئے کھلاڑیوں کو دو تہائی سے زائد اکثریت سے کامیاب کروایا ،پی ایم ایل این کی قیادت اور تمام حلقوں سے امیدوار رزلٹ سنتے ہی نو بجے دفاتر کو تالے لگا کر گھروں کو روانہ ہوگئے،پھر اسٹیبلشمنٹ متحرک ہوئی اور رزلٹ رک گئے۔

(ن)لیگی قیادت کی جان میں جان آئی،بڑی ڈیل کے بعد عوامی حقوق پر ڈاکہ مارا گیا اور رزلٹ تبدیل ہونا شروع ہوگئے، پچاس سے زائد قومی اسمبلی کے حلقے جہاں فارم 45کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار جیت چکے تھے وہاں شب خون مارا گیا۔

نواز شریف، مریم نواز، عون چوہدری، علیم خان، خواجہ آصف، سالک حسین، حنیف عباسی، حمزہ شہباز سمیت متعدد اہم راہنماء جو ہار چکے تھے انکو جتوایا گیا۔ اسلام آباد، اٹک، ٹیکسلا، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرا نوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ملتان، جنوبی پنجاب، کراچی، کوئٹہ میں رزلٹ بدل کرپی ٹی آئی کے جیتے ہوئے آزاد امیدواروں کو ہروادیاگیا۔

عالمی اور مقامی میڈیا سمیت جماعت اسلامی، اے این پی اور دیگر جماعتوں نے دھاندلی کو بے نقاب کیا لیکن 1985سے اسٹیبلشمنٹ کے کندھے استعمال کرکے سیاست کا آغاز کرنے والے نواز شریف نے عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کیا،حقائق جانتے ہوئے بھی وکٹری اسپیچ کر دی۔

کپتان کے کھلاڑی فارم45لیکر الیکشن کمیشن اور عدالتوں کا رخ کررہے ہیں، شاید کچھ حلقوں میں نتائج بدل جائیں لیکن پاکستان میں پہلے کونسا انصاف پی ٹی آئی کو ملا ہے جو اب مل جائے گا۔ بہر حال جو بھی ہو پوری دنیا نے دیکھ لیا، کپتان جیل میں رہ کر جیت گیا، تمام جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ تمام حربوں کے باوجود ہار گئی۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ کپتان سے ملیں،ماضی کو بھلا کر بہتر مستقبل کے لیے سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کے لیے سوچ بچار کریں۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم کی سیاست؛ بڑے کھلاڑی، چھوٹے ہتھیار

20 جنوری, 2026

حلقہ پی پی 26 کے عوام مجھے ضرور منتخب کریں گے، ملک وارث اعوان

26 دسمبر, 2023

جماعت اسلامی کرپشن سے پاک جماعت ہے، عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں، ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری

22 جنوری, 2024

فواد چوہدری نے ڈی آر اوز، آر اوز، ڈی سی اور ڈی پی او جہلم کیخلاف درخواست دائر کردی

28 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں