دینہ پولیس کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر سعید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے اس کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔


