ضلع جہلم میں پیپلز پارٹی بھی متحرک، راجہ سفیر اکبر نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی

ضلع جہلم میں ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی بھی متحرک، پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ سفیر اکبر نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے امیدوار راجہ سفیراکبر رہنماپاکستان پیپلزپارٹی جہلم کے چیف کوآرڈینیٹرراجہ وسیم کیانی نے پارٹی ٹکٹ کےلیے راجہ سفیراکبر کی درخواست جمع کروادی۔

راجہ وسیم کیانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کےلیے راجہ سفیراکبر کی درخواست جمع کرواتے ہوئے (تصویر: سوشل میڈیا)
راجہ سفیراکبرنے پارٹی ٹکٹ کےلیے2نشستوں پر اسلام آبادمیں واقع پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ آفس میں سید سبط الحیدربخاری کو درخواست دی۔

راجہ سفیراکبرکے چیف کوآرڈینیٹرنے قومی اسمبلی کےلیے حلقہ(NA-60)جبکہ صوبائی اسمبلی کےلیے حلقہ (PP-24)کےلیے درخواستیں جمع کروائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button