Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں چوریوں، ڈکیتیوں سمیت سٹریٹ کرائم میں غیر معمولی اضافہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں چوریوں، ڈکیتیوں سمیت سٹریٹ کرائم میں غیر معمولی اضافہ

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
2 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم چوروں ڈاکوؤں کے ریڈار پر، پولیس چوروں کے سامنے بے بس، نامعلوم چور رات کی تاریکی میں صحافی کے دفتر کے صفایا کرگئے جبکہ بینک سے رقم نکلوانے والے تاجر اور بزرگ خاتون کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا۔ تھانہ لِلہ کے علاقے میں نامعلوم چور 20 بکریوں کا ریوڑ بھی ساتھ لے گئے، سادہ لوح خاتون سے طلائی زیورات اور نقدی بھی چھین لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں چوریوں، ڈکیتیوں سمیت سٹریٹ کرائم میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔ دو روز قبل جادہ بینک میں کیش جمع کروانے کے لئے آنے والے تاجر سے نقدی چھین لی گئی۔

محمدی چوک میں دن 12 بجے کے قریب محلہ سلطان پورہ کی رہائشی بزرگ خاتون بینک سے پنشن نکلوا کر نکلی تو بینک کے باہر کھڑی نامعلوم خاتون اس کے ہمراہ چل پڑی ، خاتون کمیلہ روڈ کی طرف محمدی چوک سے چند قدم آگے گرائمر سکول کے پاس پہنچی تو وہاں ایک کار جو پہلے سے موجود تھی ساتھ چلتی عورت نے دھکا دے کر بزرگ عورت کو گاڑی میں ڈالا اور خود بھی جلدی سے بیٹھ گئی۔

گاڑی میں پہلے سے موجود شخص نے گاڑی جادہ کی طرف دوڑا لی ، بزرگ عورت سے نقدی اور کانوں سے سونے کی بالیاں اتار لی گئیں اور جادہ ویران جگہ پر اتار کر رفو چکر ہو گئے۔

تھانہ لِلہ کے علاقہ میں نامعلوم چور محنت کش کی 20 بکریوں کا ریوڑ لیکر غائب ہو گئے۔ بلال ٹاؤن میں نجی میڈیکل سٹور کے رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر چوری کرلی گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر معروف سینئر صحافی راجہ نوبہار خان کے دفتر میں نامعلوم چوروں نے گھس کر لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا۔

شہریوں نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع جہلم میں ہونے والی چوریوں ، ڈکیتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے فرض شناس، چاک و چوبند، ایماندارافسران کو تعینات کیاجائے تاکہ ضلع جہلم کے عوام کو چوروں ڈاکوؤں کی لوٹ مار سے بچایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
overcast clouds
29° _ 29°
34%
1 km/h
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
35 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ضلع جہلم میں پاسپورٹ کی تاخیر کا دورانیہ 3 ماہ تک پہنچ گیا

20 فروری, 2024

ضلع جہلم میں سیمنٹ ایجنسیز مالکان نے خود ساختہ بحران پیدا کر کے سیمنٹ نایاب بنادیا

21 دسمبر, 2025

جہلم میں پیرا فورس کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، سڑکوں پر کھڑی متعدد ریڑیاں سیل

7 مارچ, 2026

ڈی پی او جہلم نے ضلع جہلم کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیے

24 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں