جہلم: موسم گرما کی شدت کے ساتھ ہی سوئی گیس کے استعما ل میں واضح کمی کے با وجو د گیس کی لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ، شہر بھر کے مختلف علا قوں میں گیس شا م سے صبح تک کے اوقا ت میں غا ئب رہنا معمو ل بن گیا۔ صا رفین پریشا ن، سخت گرمی کے موسم میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالا تر، صارفین کو محکمہ سوئی نادرن گیس نے ہزاروں کے بل بھی بھجوادیئے۔
تفصیلات کے مطابق مو سم میں تبدیلی کے با وجو د سوئی گیس لو ڈ شیڈنگ میں کمی واقع نہ ہوسکی۔ جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں شام ہوتے ہی سوئی گیس بند کردی جاتی ہے اور صبح تاخیر سے گیس کا پریشر بحال کیا جاتا ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا یہ سلسلہ پچھلے کئی ماہ سے تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی انتظامیہ سردیوں کے نرخوں والے بل آج بھی صارفین کو بھجوا رہے ہیں۔ اس طرح صارفین گیس کی عدم دستیابی کے باوجود ہزاروں روپے ماہوار بل ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
جہلم کے سوئی گیس صارفین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے جائیں اور سوئی گیس پر عائد کئے گئے ٹیکسسز میں کمی کی جائے تاکہ صارفین سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔


