Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ملک اقتصادی بحران کا شکار ہوچکا، عوام مسائل کے حل کیلئے لیبر پارٹی کو کامیاب کرائیں، یاسمین قریشی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ملک اقتصادی بحران کا شکار ہوچکا، عوام مسائل کے حل کیلئے لیبر پارٹی کو کامیاب کرائیں، یاسمین قریشی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

گریٹر مانچسٹر: لیبر پارٹی کی امیدوار یاسمین قریشی نے کہا ہے کہ لیبر پارٹی برطانیہ کی تمام نسلی اقلیتوں کے سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کے لیے ہمیشہ تاریخی خدمات انجام دی ہیں، جس سے4جولائی کو ہونے والے عام انتخابات معمول سے زیادہ دوررس اثرات رکھیں گے اور یہ دن برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، یہ دن تینوں پارٹیوں کی ہار یا جیت کا مسئلہ نہیں بلکہ روشن برطانیہ اور تاریک برطانیہ کا فیصلہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولٹن سائوتھ اینڈ واکڈن وارڈ میں اپنی انتخابی مہم کے دوران پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا نہوں نے کہا کہ میں اپنی وارڈ کے عوام کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ یہ میرا پانچواں الیکشن ہے اور اس سے قبل جس طرح انہوں نے ہر الیکشن میں بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا، اسی طرح آئندہ بھی میری کامیابی کے لیے اپنا برپور ساتھ دے کر خدمت کا موقع دیں گے۔

انہوں نے کہا برطانوی عوام اپنی تاریخ کے شدید ترین معاشی اور اقتصادی بحران سے گزر رہی ہے اور ایک ایسے وقت میں جب ملک اقتصادی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت تھی لیکن موجودہ حکمران طبقہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث مختلف شعبوں میں کی جانے والی کٹوتیاں ملک کے لیے زیر قاتل ثابت ہورہی ہیں، جس سے برطانیہ شدید معاشی اقتصادی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں ملک کو بے شمار چیلنجز درپیش ہیں، اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ لیبر پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں، تاکہ ان مسائل کا حل اور عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا، بحیثیت رکن پارلیمنٹ اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لاکر بساط کے مطابق کام کیا ہے اور اسی صلے میں دوبارہ کمیونٹی کے پاس جارہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی معاشرے کی بہتر خدمت کا جذبہ رکھنے والی پارٹی ہے اور خاص کر ایشیائیوں کے حوالے سے امیگریشن کو دیکھا جائے تو صرف لیبر پارٹی ہی ہے جس نے سہولتیں فراہم کی ہیں اور آئندہ انتخابات میں لیبر پارٹی برسراقتدار آکر برطانوی عوام کے لیے روشن مستقبل کی نوید لے کر آئےگی۔

بولٹن کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر چوہدری اختر زمان نے کہا ہے کہ گزشتہ14سال سے یاسمین قریشی بحیثیت ممبر پارلیمنٹ کمیونٹی کی خدمت کررہی ہیں۔ اس لیے ہمارے لیے ضروری ہے کہ ایک کمیونٹی کی حیثیت سے ان کی بھرپور سپورٹ کریں اور4جولائی کے سخت مقابلہ میں اس وارڈ کے ہر کارکن کی پوری کوشش پوری جدگوجہد اور پورا جذبہ درکار ہے، اس لیے ہمیں یاسمین قریشی جیسی رکن پارلیمنٹ کو واپس پارلیمنٹ میں بھیجنا ہے اور یہ اس وقت ہوگا جب ہر ایک ووٹر اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے کیونکہ4جولائی کو ہماری معمولی غفلت سے تمام جدوجہد ضائع ہوسکتی ہے اور یہ بات ہر ایک کو ذہن نشین کرلینی چاہیے، تاکہ یاسمین قریشی ایک بار پھر کامیاب ہوکر کمیونٹی کی خدمت کرسکیں۔

سماجی رہنما ڈاکٹر ایاز عباسی نے کہا ہے کہ1997ء میں جب لیبر گورنمنٹ برسراقتدار آئی تو اس وقت این ایچ ایس کی وٹنگ لسٹ انتہائی زیادہ تھی مگر سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اس سلسلے میں کافی انوسٹمنٹ کی، جس سے بہت سے ڈاکٹر اور نرسز آئیں اور2010ء تک ہی لسٹ دس ہزار تھی اور اب چودہ سال کے بعد موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث یہ وٹنگ لسٹ ایک ملین سے بھی زائد تجاوز کرگئی ہے، جس سے ملک کو سخت نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے یاسمین قریشی کے حلقہ انتخاب کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ صرف اور صرف لیبر پارٹی کو دیں تاکہ ملک موجودہ صورت حال سے نکل کر ایک بہت سمت کی جانب گامزن ہوسکے، تقریب سے مولانا عبدالرشید اور چوہدری محمد سعید نے بی خطاب کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
37%
2 km/h
پیر
28 °C
منگل
32 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نجی شعبہ، پاکستان اور یواے ای کے درمیان سرمایہ کاری کے اقدامات کو آگے بڑھانےمیں اہم کردار ادا کررہا ہے، جام کمال خان

12 جنوری, 2025

پاکستان میں شفاف انتخابات یقینی بنائے جائیں، قاضی عبدالعزیز چشتی

4 فروری, 2024

سعودی عرب نے100 پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کردیا، وجہ کیا تھی ؟

22 مارچ, 2024

پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب, صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

23 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں