لوٹن: مرکزی جماعت اہل سنت یوکے اینڈ اوور سیز ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ 8فروری کے پاکستانی مجوزہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے انٹرنیشنل مانیٹرنگ کا اہتمام کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد سے ہی ملک میں سیاسی استحکام اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لئے عالمی ذرائع ابلاغ اور غیر جانبدار مبصرین کو پاکستان کے انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے ہائی کمشنر دعوت دیں اور مزید بہتر ہوگا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام برطانیہ سے اوور سیز چیدہ پاکستانی شخصیات جن میں کراس پارٹی نمائندگی ہو اور برطانیہ سے پاکستانی اوریجن ممبران پارلیمنٹ اور ممبران ہائوس آف لارڈز کا گروپ بھی پاکستان کا دورہ کرے۔


