سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
تفصیل کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسماعیل کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


