پنجاب کی ساڑھے 12 کروڑ سے زائد آبادی کا ہر شہری کتنا مقروض ہے، بجٹ دستاویزات میں تفصیلات سامنے آ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب جون 2024 کے اختتام پر ایک ہزار 685 ارب روپے کی مقروض ہو گی، اس وقت پنجاب کی آبادی تقریباً 12 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہے، پنجاب کا ہر شہری لگ بھگ 13 ہزار 200 روپے کا مقروض ہے۔
حکومت پنجاب عالمی بینک کی 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کی مقروض ہے جبکہ اسے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا 1 اعشاریہ 29 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، اس کے علاوہ حکومت پنجاب چین کی 1 اعشاریہ 39 ارب ڈالر کی مقروض ہے۔
پنجاب کے قرضوں کا 25 فیصد زراعت اور لائیوسٹاک کے منصوبوں پر خرچ کیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں اخراجات 21 اعشاریہ 6 فیصد رہے۔
اسی طرح تعلیم کے منصوبوں پر مجموعی قرض کا 20 فیصد خرچ کیا گیا جبکہ صحت کے شعبہ میں 4 فیصد قرضوں میں سے استعمال کیا گیا۔


