Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان سے سعودی عرب اور امارات کا فضائی سفر مہنگا، ٹکٹ پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان سے سعودی عرب اور امارات کا فضائی سفر مہنگا، ٹکٹ پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے لیے اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس کے فضائی سفر پر ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا، نئے ٹیکسز کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں منظور کیے گئے بجٹ کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک جانے والے اکانومی اور اکانومی پلس کے کرایوں میں 12500 روپے تک ٹیکس دینا ہوگا۔

فرسٹ کلاس اور بزنس کیٹیگری کے مسافر اب 75 ہزار روپے کے بجائے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے ٹیکس ادا کریں گے۔ اسی طرح امریکہ اور کینیڈا کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو تین لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اس سے قبل مسافروں کو ڈھائی لاکھ روپے ادا کرنا ہوتے تھے۔

بجٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یورپ کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو دو لاکھ دس ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا اس سے قبل ان مسافروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا۔

چین، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سفر کرنے والے اب ڈیڑھ لاکھ روپے کے بجائے دو لاکھ دس ہزار روپے ٹیکس ادا کرکے ٹکٹ خریدیں گے۔

انڈیا اور افغانستان سمیت دیگر آسیان ممالک کے حوالے سے نئے ٹیکسز کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہے۔

کیا نئے ٹیکسز کا اطلاق اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر بھی ہوگا؟

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے نئے ٹیکسز کا اطلاق اکانومی، اکانومی پلس سمیت بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس کے ٹکٹ پر بھی ہوگا۔

کیا ان نئے ٹیکسز کا اطلاق پاکستان سے ٹکٹ کی خریداری پر ہوگا؟

پولانی ٹریول گروپ کے سربراہ یحییٰ پولانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس ٹکٹ کے ٹیکسز میں اضافے سے مقامی سطح پر ٹکٹ کی فروخت متاثر ہوگی، لوگ اب پاکستان کے بجائے دیگر ممالک سے ٹکٹ کی خریداری کریں گے جس سے ملک کو نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بنایا گیا قانون پاکستان میں تو رائج ہو سکتا ہے لیکن دیگر ممالک میں اس کا اطلاق ممکن نہیں ہے۔

’اگر کوئی شخص سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے کسی بھی ملک سے ٹکٹ خریدے گا تو وہ اپنے ملک کے قانون اور ٹیکسز کے مطابق ٹکٹ خریدے گا۔‘

’غیرملکی ایئرلائنز کے بزنس اور فرسٹ کلاس ٹکٹ کی خریداری پر بھی یہ ٹیکسز عائد ہوں گے‘ (فائل فوٹو: عرب نیوز)

یحییٰ پولانی کے مطابق ’کوئی بھی ایئرلائن کسی مسافر کو پابند نہیں کرسکتی کہ وہ کسی مخصوص ملک سے ٹکٹ خریدے اور پھر اس ایئرلائن میں سفر کرے۔‘

آن لائن ٹکٹ کی خریداری کا رجحان بڑھے گا

یحیٰی پولانی کا کہنا تھا کہ اب آن لائن ٹکٹ کی خریداری کا رجحان مزید بڑھے گا، اس سے ملک کو دو نقصانات ہوں گے۔ سب سے پہلے پاکستان میں ٹکٹ کی فروخت کرنے والے ٹریول ایجنٹس کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ لوگ آن لائن پورٹل کے ذریعے سستے اور بنا اضافی ٹیکس کے ٹکٹ خریدنے کو ترجیح دیں گے۔‘

’اس کا دوسرا بڑا نقصان یہ ہوگا کہ ملک سے براہ راست زرمبادلہ بیرون ملک منتقل ہونا شروع ہو جائے گا۔ ایک جانب ملک میں ڈالر کی قلت کا سامنا ہے پاکستان کو جتنے ڈالر درکار ہیں وہ دستیاب نہیں ہیں اور پاکستان زرمبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کثیر ملکی مالیاتی اداروں کے قرضوں کا مرہون منت ہے۔‘

پاکستان سے بیرون ممالک سفر کرنے والوں میں اکثریت تین طرح کے مسافروں کی ہے

پاکستان سے بیرون ممالک سفر کرنے والے افراد کو تین درجات میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ بیرون ملک سب سے زیادہ سفر کرنے والے وہ محنت کش پاکستانی ہیں جو خلیجی ممالک، یورپ اور امریکہ میں روزگار کے حصول کے لیے سفر کرتے ہیں۔

نئے ٹیکسز کا اطلاق اکانومی، اکانومی پلس سمیت بزنس اور فرسٹ کلاس کے ٹکٹ پر بھی ہوگا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

یہ سمندر پار محنت کش پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، یہ پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں جو کہ سالانہ 30 ارب ڈالر کے لگ بھگ زرمبادلہ بینکاری نظام کے ذریعے ملک بھجواتے ہیں۔

ان افراد کی بڑی تعداد اکانومی کلاس میں سفر کرتی ہے۔ اس ٹیکس کے اطلاق سے سب سے زیادہ یہ طبقہ متاثر ہوگا۔

بیرون ممالک سفر کرنے والے دوسرے مسافر سیاحت کی غرض سے سفر کرتے ہیں۔ یہ افراد زیادہ تر مشرق بعید کے ممالک جن میں سنگاپور، ملائیشیا، تھائی لینڈ، وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان، ازبکستان کے علاوہ یورپی ممالک ترکیہ سمیت دیگر ممالک کا سفر کرتے ہیں۔

ان میں مسافروں کی بڑی تعداد آرام دہ سفر کے لیے بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس کے ٹکٹ کی خریداری کرتی ہے۔ اس ٹیکس کے نفاذ سے ان مسافروں کا یہ تفریحی سفر مہنگا ہوجائے گا۔

مسافروں کی تیسری قسم بزنس اور کارپوریٹ ایگزیکٹیو کی ہے جن میں زیادہ تر بڑے ایکسپورٹرز، بینکوں کے صدور اور اعلٰی حکام سمیت کثیر ملکی کمپنیوں کے ایگزیکٹیو شامل ہوتے ہیں۔

تواتر سے سفر کرنے کی وجہ سے انہیں کمپنیوں کی جانب سے آرام دے سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس کے ٹکٹ دیے جاتے ہیں۔

کیا یہ ٹیکس صرف پاکستانی ایئرلائنز پر عائد کیا گیا ہے؟

شعبہ ہوا بازی کے ماہر راجا کامران نے بتایا کہ نئے احکامات کے مطابق پاکستان سے قومی ایئرلائن اور نجی ایئرلائنز کے ساتھ ساتھ کسی بھی غیرملکی ایئرلائن کے بزنس اور فرسٹ کلاس ٹکٹ کی خریداری پر یہ ٹیکسز عائد ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایئرلائنز پر یورپ سمیت مختلف ممالک میں پروازیں آپریٹ کرنے پر پابندی ہے، جس کی وجہ سے قومی ایئرلائن سمیت پاکستان کی دیگر ایئرلائنز زیادہ تر خلیجی ممالک اور ایشیائی ممالک میں آپریٹ کرتی ہیں۔

’اس کی وجہ سے یورپ اور امریکہ کے سفر کے لیے پاکستانی مسافروں کو غیرملکی ایئرلائنز پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ زیادہ تر پاکستانی خلیجی ممالک کی ایئرلائنز پر تین سے چار گھنٹے کا سفر کرتے ہیں اور پھر کنیکٹنگ فلائٹس کے ذریعے اپنے طویل سفر پر روانہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیکس کی وجہ سے کنیکٹنگ فلائٹس کے ٹکٹ بیرون ممالک سے جاری ہونے کا رجحان بھی بڑھ جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
broken clouds
39° _ 39°
39%
3 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
35 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

100 اور 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے خوش نصیبوں کا اعلان

15 نومبر, 2024

دینہ کے علاقہ ساگری کے تالاب میں تین کم عمر لڑکوں کی ڈوبنے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آ گئی

7 ستمبر, 2024

جہلم میں 32 سالہ نوجوان سیمنٹ والے ٹریلر کے نیچے آ کر جاں بحق

6 مئی, 2025

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہونا شروع

27 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں