Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ڈفر کہہ دیا، اصل معاملہ کیا ہے؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ڈفر کہہ دیا، اصل معاملہ کیا ہے؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
2 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کبھی اپنے کھیل کو لے کر تو کبھی متنازع بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سے ہی خبروں کی زینت رہے ہیں، تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے، جہاں خاص طور پر تحریک انصاف کے حامی صارفین اور سیاستدان انہیں آڑے ہاتھوں لینے سے باز نہیں آتے۔

چند دن قبل سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی مر کر دوبارہ بھی پیدا ہو جائیں تو عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور اب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے شاہد آفریدی کو ڈفر قرار دیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران صحافی اجمل جامی نے فواد چوہدری کے سامنے چند شخصیات کے نام رکھتے ہوئے ان کے بارے میں فواد چوہدری سے رائے مانگی، ان افراد میں شیر افضل مروت، شہریار آفریدی، شبلی فراز، بابر اعظم اور شاہد آفریدی شامل تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شیر افضل مروت ایک بلبلہ تھا جو بلبلے کی طرح بیٹھ گیا اور ختم ہو گیا، شہریار آفریدی ایک عزت دار آدمی ہیں، شبلی فرازکے بارے میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کبھی بھی آدمی کو اپنی صلاحیت سے زیادہ ٹاسک نہیں لینے چاہییں۔

بابر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بابر اعظم کو ہی رہنا چاہیے کیونکہ ان کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے، شاہین شاہ آفریدی کی پی ایس ایل میں کارکردگی سب کے سامنے ہے، جب ان سے شاہد آفریدی کے بارے میں پوچھا گیا تو فواد چوہدری نے کہا کہ وہ ڈفر آدمی ہیں، انہیں پتا ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا باتیں کررہےہیں۔

🚨 Fawad Chaudhary supports Babar Azam and uses harsh words for Shahid Afridi! pic.twitter.com/hOnqZJ0d8I

— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) June 30, 2024

فواد چوہدری کے بیان کے بعد پی ٹی آئی اور شاہد آفریدی کے حامی سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے، کسی نے فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کوئی ان کے بیان کا حامی نظر آیا۔ ایک صارف نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو ڈفر بولنے سے پہلے اپنے آپ کو دیکھیں۔

Joker ka interview koan Kara hai bahi….yeh Banda dusro ko duffer bol raha hai pahle mote khud ka dekh https://t.co/PYglaKyAsn

— Akanksha (@AKANKSH48278581) June 30, 2024

محمد عبداللہ صفدر لکھتے ہیں کہ شاہد آفریدی نے کئی مواقع پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے جبکہ فواد چوہدری کا واحد کارنامہ بینچ فکسنگ کے ذریعے مقدمات جیتنا ہے، وہ بھی جب ان کے انکل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تھے۔

https://twitter.com/MuhammadASafdar/status/1807404032853446936

حمزہ خان نے فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی پر تنقید کونیوالے یہ خود ایک بزدل اور غدار شخص ہیں۔

اور یہ خود ایک بزدل اور غدار ہے https://t.co/sS5HOeHWxD

— Hamza Khan (@HamxaaTweets) June 30, 2024

ایک ایکس صارف نے فواد چوہدری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاہد آفریدی کے بارے میں بالکل ٹھیک بات کی ہے۔

https://twitter.com/sthitpragyvyas/status/1807418021792645140

واضح رہے کہ حال ہی میں شاہد آفریدی کی ایک متنازع تصویر سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی ہے، جس میں وہ برطانیہ میں اسرائیل نواز تنظیم کے ایک گروپ کے ساتھ نظرآ رہے تھے۔

انھوں نے اپنی اس تصویر پر وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ تصور کریں کہ آپ برطانیہ کی ایک گلی میں ٹہل رہے ہیں اور کچھ نام نہاد پرستار سیلفی لینے کے لیے آپ کے پاس آتے ہیں اور آپ ان کی بات مان لیتے ہیں۔ چند لمحوں بعد وہ اس کو صہیونیت کی توثیق کی شکل دے کر اپ لوڈ کردیتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں معصوم جانوں کی تکلیف کو دیکھنے سے دل کو صدمہ پہنچاتا ہے۔ لہذا مانچسٹر میں کسی ایسی تنظیم کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو میری کسی قسم کی حمایت نہیں سمجھا جا سکتا، سابق کپتان نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں شائقین کے ساتھ تصویریں کھنچواتے ہیں اور یہ صورتحال بھی مختلف نہیں تھی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
49%
1 km/h
اتوار
34 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس نے دو لاپتہ بچوں کو تلاش کر کے والدین سے ملا دیا

11 مئی, 2025

جہلم: میونسپل کمیٹی دفتر کے ارد گرد تجاوزات کی بھرمار، تجاوزات مافیا نےشہریوں کا جینا دوبھر کر دیا

27 ستمبر, 2025

اہم مسائل پر فوری ایکشن پلان بنا کر عوامی مسائل کو حل کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

23 اکتوبر, 2024

جہلم پولیس کے آفس سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ، ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد

29 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں