Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: کریانہ کی دکانوں پر کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کی بھر مار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: کریانہ کی دکانوں پر کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کی بھر مار

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
3 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: کریانہ کی دکانوں پر کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کی بھر مار ،غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے شہریوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے، خصوصاً بچے ان اشیاء خوردونوش کے استعمال سے مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ،ضلعی انتظامیہ کریانہ سٹورز پر فروخت ہونے والی غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت کی روک تھام کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کریں تاکہ شہریوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکے ۔ شہری آبادیوں میں کریانہ سٹورز غیر معیاری و مضرصحت اشیاء کی فروخت سرعام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے ناموں کے پیپر لگا کر شہریوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے جبکہ ان غیر معیاری اشیاء کی قیمتوں کا ملٹی نیشنل کمپنیوں کے برانڈز کے مقابلے میں زیادہ فرق بھی نہیں حالانکہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی اشیاء خوردونوش دکانداروں کو نہایت سستی میسرآتی ہیں جنہیں دکاندار زیادہ منافع کمانے کی خاطر اپنی دکانوں پر زائد نرخوں پر فروخت کرتے ہیں زیادہ تر اشیاء پر مدت معیادتک درج نہیں ہوتی جس کے باوجود ان کی فروخت کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں نہیں لائی جاتیں۔

شہری علاقوں کی نسبت دیہی آبادیوں میں غیر معیاری اشیاء خورد ونوش کی شرح کہیں زیادہ ہے اور دیہات کے سادہ لوح باسی کر یا نہ سٹورز کے مالکان کے زیادہ منافع کے حصول کے لالچ کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، ان غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے خصوصا بچوں کی صحت پر نہایت منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں بچوں کو فروخت کی جانے والی غیر معیاری اشیاء میں چورن ، ٹافی ، پاپڑ ، ، بسکٹ اور چاکلیٹ سرفہرست ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر کریانہ سٹورز پر فروخت کی جانے والی غیر معیاری اشیاء کو مکمل طور پر روکنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش اور شراب سپلائرز گرفتار

15 نومبر, 2023

جہلم میں ملاوٹی دودھ کی فروخت عروج پر، عوام کی صحت شدید خطرے میں

3 مئی, 2025

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات سے خطے میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوگا، چوہدری راشد گھرمالہ

30 ستمبر, 2025

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، پیشہ ور بھکاری گرفتار

19 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں