Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزا کی شرائط آسان کردیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزا کی شرائط آسان کردیں

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی سیاحوں کے لیے وزٹ ویزا کی شرائط میں نرمی کردی گئی ہے۔

پاکستانی سیاحوں کے لیے سعودی عرب کی جانب سے مقرر کی گئی نئی شرائط کے تحت وزٹ ویزا کے حصول کے لیے 750 امریکی ڈالر ماہانہ کریڈٹ یا اس کے مساوی رقم والے بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرا سکتے ہیں۔

2023ء میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 43 فی صد زائد پاکستانی سیاحوں نے سعودی عرب کا وزٹ کیااور 2024ء میں سعودی عرب کو 27لاکھ پاکستانی سیاحوں کی آمدمتوقع ہے۔ سیاحوں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں 6تشہیر دفاتر قائم کیے گئے ہیں، جہاں صارف دوست اور بہترین خدمات پیش کی جاتی ہیں، جن میں ویزا درخواست کی رہنمائی، بائیومیٹرک اندارج، اسٹیٹس ٹریکنگ اور پاسپورٹ کی ڈیلوری شامل ہیں۔

ان خصوصی دفاتر میں طویل انتظا رسے بچنے کے لیے مسافر اپنے دورے سے پہلے تشہیر کی ویب سائٹ پر اپوائنٹمنٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ٹرانزٹ ویزابھی متعارف کرایا ہے جو سعودی ائرلائن اور فلائی ناس کے ذریعے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ہے۔ اس ویزا کے ذریعے سیاح 96گھنٹے تک سعودی عرب کا دورہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آن ارائیول ویزا ان مسافروں کے لیے دستیاب ہے، جن کے پاس برطانیہ، امریکا اور شینگن ویزا ہوں۔

مملکت کی جانب سے گزشتہ سال پاکستانی مسافروں کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت مسافر ایک سال کی مدّت میں سعودی عرب کے متعدد دوروں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کی ثقافت اور قدرتی عجائبات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس ویزا کے حامل پاکستانی مسافر عمرہ بھی کرسکتے ہیں۔یہ اقدام مقد س مقامات کے روحانی سفر اورباہمی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کرتاہے۔

ویزا نظام کو آسان بنانے کے اقدام سے پاکستانی شہریوں کو نہ صرف اپنے دوست احباب اور اہلِ خانہ سے ملنے اور عمرہ ادا کرنے کی ترغیب ملے گی بلکہ انہیں ریاض کے متحرک شہر کے منظر، جدّہ کے ثقافتی ورثے، بحیرہ احمر کے پوشیدہ خزانوں سے لے کر العلاکے قدیم عجائبات جیسے مقامات تک سعودی عرب کی سیر کرنے کی بھی ترغیب ملے گی۔

سعودی عرب سیاحوں کے لیے پورا سال کی بہترین منزل ہے جہاں سیاح گرمیوں میں ٹھنڈے اور سردیوں میں متحرک موسم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ویزا درخواستوں کے بارے میں مزید معلومات visa.mofa.gov.sa اور vc.tasheer.com سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ سیاحت کے لیے مختلف آفرز اور سفری گائیڈ لائنز کے بارے میں جاننے کے لیے www.visitsaudi.com پر لاگ آن کریں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
few clouds
39° _ 39°
33%
2 km/h
منگل
40 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بھاری رقم کے عوض پاسپورٹ پر جعلی ویزے چسپاں کرنے والا بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار

20 جولائی, 2024

سفر سے پہلے پاسپورٹ کی 7 غلطیاں جو پورا پلان برباد کرسکتی ہیں

26 اپریل, 2025

امارات میں ورکرز کیلئے نئی بنیادی ہیلتھ انشورنس سکیم کا اعلان

16 دسمبر, 2024

رعایت ختم، یورپی یونین کے ممالک جانے والوں کو اپنے پاسپورٹ کی معیاد چیک کرنے کا انتباہ

30 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں