Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: 200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف، بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف، بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

وفاقی کابینہ نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی، وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیے تقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3 روپے 95 پیسے سے لے کر 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ تک بڑھانے کی منظوری دی تھی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک کے پروٹیکیٹڈ اورنان پروٹیکیٹڈ گھریلو صارفین کے لیے بجلی ٹیرف میں اضافہ واپس لیا گیا ہے۔

اس فیصلے سے جولائی سے ستمبر 2024 کے 3 ماہ کے لیے ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والےصارفین کو ریلیف ملے گا، فیصلے کے تحت تقریبا 2 کروڑ 60 لاکھ بجلی صارفین کو فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ نے بجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا، وفاقی کابینہ نے 200 یونٹ تک کے پروٹیکیٹڈ اور نان پروٹیکٹڈصارفین کے لیے بھی اضافہ منظور کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 3روپے 95 پیسے اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4 روپے 10 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ ماہانہ ایک سے 100 یونٹ استعمال پر نان پروٹیکٹڈصارفین کے ٹیرف میں 7روپے 11 پیسے اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7روپے12 پیسے اضافہ منظور کیا گیا تھا-

ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے تاہم وفاقی کابینہ نے ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3 روپے 95 پیسے اورماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7 روپے74 پیسے فی یونٹ پر برقرار رکھنے کی منظوری دی تھی-

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک بڑھادیا تھا، سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف57 روپے 63 پیسے تک ہوجائے گا، جب کہ ایڈجسٹمنٹس، ٹیکسز ملا کر فی یونٹ بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 65 روپےسے بڑھ جائےگا۔

بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ

  • ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 7 روپے 11 پیسے اضافے سے 23 روپے 59 پیسے ہوجائے گا۔
  • ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف7 روپے 12 پیسے اضافے سے30 روپے 07 پیسے ہوجائے گا۔
  • ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف7 روپے 12 پیسے اضافے سے34 روپے 26 پیسے ہوجائےگا۔
  • ماہانہ 301 سے400یونٹ کا ٹیرف7 روپے 02 پیسے اضافے سے39 روپے 15پیسے ہوجائے گا۔
  • ماہانہ 401 سے500 یونٹ کا ٹیرف6 روپے 12 پیسے اضافے سے41 روپے 36 پیسے ہوجائے گا۔
  • ماہانہ 501 سے600 یونٹ کا ٹیرف6 روپے 12 پیسے اضافے سے42 روپے 78 پیسے ہوجائے گا۔
  • ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6 روپے 12 پیسے اضافے سے43 روپے 92 پیسے ہوجائے گا۔
  • ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف6 روپے 12 پیسےاضافے سے 48 روپے 84 پیسے ہوجائےگا۔
  • ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3 روپے 95 پیسے برقرار رہےگا۔
  • 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7 روپے 74 پیسے برقرار رہےگا۔
  • ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کاٹیرف 3 روپے 95 پیسے اضافے سے11 روپے 69 پیسےہوجائے گا۔
  • ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف4 روپے 10 پیسےاضافے سے14 روپے 16 پیسے ہوجائےگا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے مالی سال 2024-25 کے لیے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف موجودہ 29 روپے 78 پیسے سے بڑھا کر 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ منظور کیا تھا۔

30 جون کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال میں وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف7 روپے 50 پیسے اور مالی سال 2022-23 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ تک بڑھایا تھا۔

وفاقی حکومت نےگذشتہ مالی سال 2023-24 کےلیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیا تھا جب کہ مالی سال 2022-23 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3 مراحل میں کیا گیا تھا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
light rain
31° _ 31°
65%
4 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈی پی او جہلم کی تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

24 جولائی, 2025

2025 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟

1 جنوری, 2025

سنگ دل خالہ نے بہن سے جھگڑے پر بھانجی اور بھانجے کو نہر میں پھینک دیا

16 فروری, 2024

دینہ میں مصنوعی مہنگائی عروج پر، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ، ضلعی انتظامیہ کے صرف دعوے

5 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں