Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پیٹرول سستا ہونے سے اب تک کیا کچھ سستا ہو چکا ہے؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پیٹرول سستا ہونے سے اب تک کیا کچھ سستا ہو چکا ہے؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
19 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے مسافر بسوں اور ویگنوں کے کرائے بڑھ جاتے ہیں، ٹرین اور ایئرلائن ٹکٹس سمیت مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے، لیکن عموماً پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود ان ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہیں دیکھی جاتی۔

اب نگراں حکومت نے 16 اکتوبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ریکارڈ 40 روپے کی کمی کی ہے جس کے نتیجے میں مسافر بسوں اور ویگنوں کے کرایوں سمیت اشیاء خور ونوش کی قیمتوں میں بھی کچھ کمی واقع ہوئی ہے تاہم ٹرین اور ایئر لائن ٹکٹس سمیت مال گاڑیوں کے کرایوں پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

ضلع جہلم سمیت ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے بھی بسوں کے کرایوں میں 5 سے 8 فیصد تک کمی کردی ہے جبکہ شہروں میں رواں پبلک ٹرانسپورٹ نے بھی اپنے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کی ہے۔

بعض ٹرانسپورٹرز کے مطابق انہوں نے کرایے بڑھائے ہی نہیں تھے اس لیے پیٹرول سستا ہونے پر کرایوں میں کمی بھی نہیں کی گئی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے شہریوں کے مطابق پیٹرول تھوڑا سا مہنگا ہو تو کرایوں میں 20 روپے کا اضافہ کردیا جاتا ہے، اب پیٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 40 روپے کمی پر کرایہ میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باعث ضلع جہلم میں سبزیوں کی قیمتیں کم ہونے لگی ہیں، آلو پیاز کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جس کے بعد آلو 100 روپے اور پیاز 90 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

اسی طرح ٹماٹر کی قیمت 10 روپے فی کلو کم ہو کر 120 روپے فی کلو، لہسن کی قیمت 15 روپے کم ہو کر 470 روپے فی کلو، ٹینڈے 30 روپے کم ہو 130 روپے فی کلو جبکہ گوبھی 10 روپے کم ہو کر 120 روپے فی کلو، شملہ مرچ 20 روپے کم ہو کر 240 روپے فی کلو، کریلے کی قیمت 30 روپے کم ہو کر 130 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ پھلوں کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سیب 293 روپے فی کلو، کیلا 145 روپے فی درجن، جبکہ آڑو کی قیمت کم ہوکر 370 روپے فی کلو، انگور 360 روپے فی کلو، امرود 190 روپے اور جاپانی پھل 165 روپے فی کلو کا ہوگیا ہے۔

سبزی اور پھل کے خریداروں کے مطابق اشیاء خورونوش مہنگی تو ہو جاتی ہیں لیکن دوبارہ سستی نہیں ہوتیں، انتظامیہ کو چاہیے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرے، اگر چیزیں پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث مہنگی ہوتی ہیں تو پیٹرول سستا ہونے پر سستی بھی ہونی چاہیے۔

ضلع جہلم میں زندہ مرغی کے نرخ بھی کم ہو گئے ہیں، مرغی کی قیمت 355 روپے فی کلو سے کم ہو کر 330 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ شیور انڈے کی قیمت برقرار ہے۔

دوسری جانب جڑواں شہروں میں دودھ فروشوں کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جا سکتی، دودھ 220 روپے فی کلو میں بھی فروخت کیا جائے تو اس میں بھی نقصان ہے، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں کمی کی گنجائش نہیں ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں اشیائے خورونوش سپلائی کرنے والی گڈز کمپنیوں نے بتایا کہ مال بردار گاڑیاں ڈیزل پر چلتی ہیں اور ڈیزل کی قیمت میں صرف 15 روپے کی کمی ہوئی ہے، چونکہ ڈیزل کی قیمت میں زیادہ کمی نہیں کی گئی اس لیے کرایوں میں کمی کی امید بھی نہیں ہے۔

دال اور چاول کے کاروبار سے وابستہ آڑھتیوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 ماہ سے ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کی گئی کارروائیوں سے چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 15 سے 25 فیصد کمی آئی ہے، اب پٹرول سستا ہونے سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی ممکن نہیں۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی سے ایئر لائن ٹکٹ اور ٹرین کی ٹکٹوں میں بھی تاحال کوئی کمی نہیں کی گئی ہے، ٹریول ایجنٹس اور ایئر ٹکٹنگ کے کاروبار سے منسلک ماہرین کا وقف ہے کہ ایئر ٹکٹس کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
70%
2 km/h
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں زرعی فارم میکانائزیشن اور خصوصی تربیتی پروگرام، کسانوں کو جدید زرعی مشینری اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق آگاہی دی گئی
22 ستمبر, 2026
جہلم: ڈسٹرکٹ جیل میں نصب موبائل سگنل جیمر سے قرب و جوار میں موبائل سروس متاثر
22 ستمبر, 2026
27 ستمبر احتجاج؛ جہلم میں سکیورٹی انتظامات سخت، داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے
22 ستمبر, 2026
جہلم: وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا فائدہ ہر شہری تک پہنچایا جائے گا، بلال اظہر کیانی
22 ستمبر, 2026
جہلم: مویشی چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث سبی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
22 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں 20 لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کرنے والی اشتہاری مجرمہ گرفتار

16 ستمبر, 2025

جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنے والوں کے لائسنس بنانے کیلئے26 اپریل کی ڈیڈ لائن

19 اپریل, 2024

جہلم میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

16 مئی, 2025

محتسب کا پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کو لاء ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کو جرمانہ واپس کرنے کا حکم

21 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں