Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عراق میں 60 ہزارغیرقانونی پاکستانی تارکین وطن کی موجودگی کا انکشاف، بغداد حکام نے اسلام آباد کو خط لکھ دیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عراق میں 60 ہزارغیرقانونی پاکستانی تارکین وطن کی موجودگی کا انکشاف، بغداد حکام نے اسلام آباد کو خط لکھ دیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

عمرہ ویزا رکھنے والوں کے بھیک مانگنے میں ملوث ہونے کے بعد اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایران اور عراق کی زیارت کے لیے جانے والے پاکستانی بھی بھیک مانگنے میں ملوث ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ایجنسی) کا عملہ مبینہ طور پر ان پاکستانی گداگروں کو عراق جانے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

ایف آئی کا کردار

اطلاعات کے مطابق عراقی حکام نے پاکستانی گداگروں اور ایف آئی اے حکام کے ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستانی حکومت کو برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خط بھیجا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے حکام ایرانی ڈرائیوروں کو رشوت دینے میں بھی ملوث ہیں۔

عراقی حکام نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زائرین اور ٹور آپریٹرز سے ضمانتیں حاصل کرے کہ وہ اپنی زیارت مکمل کرنے کے بعد واپس آئیں گے۔

منشیات اور انسانی اسمگلنگ

عراقی حکام کے مطابق ایران کے راستے عراق جانے والے پاکستانی منشیات کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ اور گداگری میں ملوث ہیں۔

عراق میں 60 ہزار غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی موجودگی

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ 18 سے 25 سال کی پاکستانی لڑکیاں عراق میں گداگری کر رہی ہیں اور وہاں تقریباً 60 ہزارغیر قانونی پاکستانی تارکین وطن موجود ہیں۔

عراقی حکام نے خبردار کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کا خدشہ ہے۔عراقی حکام کی جانب سے اظہار برہمی پاکستانی سفارتخانے کے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہے۔

ایف آئی اے کا مؤقف

دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاندانوں کے سربراہ اکثر خواتین اور بچوں کو عراق چھوڑ کر پاکستان واپس چلے جاتے ہیں۔

زیادہ تر کا تعلق کہاں سے ہے؟

ایف آئی اے کے مطابق ان میں سے بہت سے پاکستانیوں کا تعلق حافظ آباد، وزیر آباد، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور گجرات جیسے علاقوں سے ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق بغداد میں گداگری میں ملوث ہونے پر 66 خواتین اور ان کے بچوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
overcast clouds
26° _ 26°
53%
4 km/h
اتوار
27 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
31 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سارہ شریف قتل کیس؛ پراسیکیوٹرز کی کارروائی مکمل، سوتیلی ماں ہی ’’اصل ولن‘‘ تھیں، والد کا عدالت میں بیان

12 نومبر, 2024

ایم بی ای کا اعزاز والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، رضوان جاوید، برٹش پاکستانی ریل ورکر کا انٹرویو میں اظہار

8 جنوری, 2024

جرمنی میں ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے "پاکستان زندہ باد, پاک فوج زندہ باد” ریلی کا انعقاد

20 جنوری, 2025

جدہ میں مقیم پاکستانی نوجوان اور سماجی شخصیت محمد عطااللہ کی نئی کمپنی "افکار سروسز” کی پروقار افتتاحی تقریب

5 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں