جہلم: اربن سب ڈویژن کے لائن سپرٹینڈنٹ ملک خالد نے آئیسکو صارفین کو موسم برسات میں احتیاطی تدابیر ا ختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوٹی ہوئی تاروں سے دور ہیں اور بجلی کے پول اور کھمبوں کے بالکل قریب نہ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو پاور ساکٹس سے دور رکھیں، ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھوں سے برقی مصنوعات کو نہ چھوئیں، اگر آپ بھیگے ہوئے ہیں تو گھر کی گھنٹی( بل) بجانے سے گریز کریں۔ بارش یا طوفانی موسم میں بل بورڈ، درختوں، بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کے نیچے ہرگز کھڑے نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی میں موجود بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، بچوں اور بوڑھوں کا خاص خیال رکھیں، زندگی سے پیار کریں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں آئیسکو کی متعلقہ سب ڈویژن کے ذمہ داران سے رابطہ کریں۔


