Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پی آئی اے ایندھن کے بدترین بحران کا شکار، فلائٹ آپریشنز دوبارہ متاثر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پی آئی اے ایندھن کے بدترین بحران کا شکار، فلائٹ آپریشنز دوبارہ متاثر

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

ماضی میں ایک منافع بخش ادارہ اور قوم کا فخر سمجھے جانے والی قومی ایئرلائن ’پی آئی اے‘ بدترین بحران کا شکار ہوچکی ہے، ایندھن کی کمی کی وجہ سے اس کے فلائٹ آپریشنز دوبارہ بند ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 750 ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنے والے ادارے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے بار بار آنے والے بحران کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن موجودہ صورتحال شاید حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ سنگین ہے کیونکہ گزشتہ روز پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی میں کمی کرنے کے سبب 77 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

7 روز سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جب دونوں ریاستی ادارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ کھڑے ہوئے ہیں، پی ایس او کا دعویٰ ہے کہ پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہم نہ کرنے کی وجہ غیر ادا شدہ واجبات میں اضافہ ہے۔

پی آئی اے کی 52 بین الاقوامی اور 29 گھریلو پروازوں سمیت کُل 81 پروازیں گزشتہ روز ٹیک آف کے لیے شیڈول تھیں، تاہم ایک ترجمان کے مطابق 4 بین الاقوامی پروازوں کے علاوہ دیگر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

قومی ایئرلائن نے تصدیق کی کہ پی ایس او کی جانب سے ایندھن کی فراہمی کی معطلی کے بعد اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے ٹورنٹو اور کوالالمپور اور اسلام آباد سے بیجنگ اور استنبول کے لیے پروازیں اتوار کو روانہ ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ رات گئے ایک پیش رفت میں فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور جدہ کے لیے پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان سے روانہ ہوئیں، ایک اور پرواز اسلام آباد سے ریاض کے لیے بھی روانہ ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ پی ایس او سے ایندھن کی سپلائی بحال کرنے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

گزشتہ روز رات دیر گئے قومی ایئر لائن نے اعلان کیا کہ آج پیر کو 61 پروازیں شیڈول ہیں، ان میں سے 42 فلائٹس بین الاقوامی روٹس پر جبکہ 19 ڈومیسٹک روٹس پر پرواز کریں گے۔

ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ ایندھن کی ادائیگی کے لیے کریڈٹ لائن دستیاب ہوتے ہی آج پیر کی شام کو طے شدہ پروازیں بھی فعال ہوجائیں گی۔

یہ بحران ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نگران حکومت خسارے کا شکار اِس ادارے کے بوجھ سے نجات حاصل کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

گزشتہ ماہ نجکاری کمیشن کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے واضح ٹائم لائن پر اتفاق کیا گیا تھا، اس ٹائم لائن کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں، تاہم یہ واضح ہے کہ حکومت خسارے کا شکار اِس سرکاری ادارے کو جلد از جلد فروخت کرنا چاہتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر سے 18 سالہ گھریلو ملازمہ کی تشدد زدہ لاش برآمد

27 مئی, 2025

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا مین بازار کا دورہ، بیوٹیفیکیشن اسکیم کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

5 مئی, 2026

خواتین کو ہنر مند بنا کر غربت کے خاتمے اور ملکی ترقی میں کردار ادا کیا جا سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

18 مارچ, 2025

جہلم شہر کے گلی محلوں میں کئی ماہ سے پڑے تعمیراتی میٹریل کی وجہ سے راستے بند

24 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں