Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
11 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے زیر صدارت عوام کی دادرسی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت جہلم کے تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہریوں میں ڈی پی او جہلم نے سائلین کے مسائل سنے اور پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے سائلین کی درخواستوں پر فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شرکاء کو بچوں اور بچیوں کی ہراسگی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کھلی کچہریاں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں جس کے ذریعے عوام کے مسائل کو براہ راست سننے اور حل کرنے کا مدد ملتی ہے۔

شہریوں نے بھی ڈی پی او جہلم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام کو براہ راست اپنی مشکلات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد دور دراز علاقے جہاں کی عوام میرے پاس نہیں پہنچ سکتی انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

بعد ازاں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ چوٹالہ کا دورہ کیا، دورے کے دوران ڈی پی او جہلم نے تھانہ کی بلڈنگ، SIPs پروٹوکول، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ تھانہ، حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا اور تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹ ڈیسک اچھی حالت میں کام کرنے چاہیں، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
broken clouds
35° _ 35°
52%
3 km/h
منگل
34 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا ڈومیلی کا دورہ، منافع خوروں اور پیمانہ کم کرنے والوں پر جرمانے

11 اگست, 2025

جہلم سمیت پنجاب بھر میں آج سے 7 جولائی تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

2 جولائی, 2024

پنڈدادنخان میں 18 سالہ بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

6 اپریل, 2025

جہلم میں منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر خاتون کو 14 سال قید کی سزا

20 جولائی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں