پنڈدادنخان: للِہ پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن، تین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سلیمان ، اللہ وسایا اور رضوان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم سلیمان سے 600 گرام چرس ،ملزم اللہ وسایا سے 550 گرام چرس اور ملزم رضوان سے 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ للِہ میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔


