Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

چوہدری عابد محمودویب ڈیسک
چوہدری عابد محمود
ویب ڈیسک
5 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: پاک فوج کے ہیرو میجر ملک محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت 5دسمبر کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس سلسلے میں ان کی یادگار پر پاک فوج کی طرف سے پروقار تقریب منعقد کی گئی جبکہ مساجد میں قرآن خوانی کی تقریبات منعقد کی گئیں ، شہریوں کی طرف سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

میجراکرم شہید مادر وطن کا جرات سے دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے، ان کی مثالی جرات و بہادری مادروطن کےمحافظوں کی پہچان ہے، ان کا یوم شہادت افواج پاکستان کی وطن کیلئےدی جانےوالی قربانیوں کا مظہر ہے۔

میجر ملک محمد اکرم 4 اپریل 1938 کو کھاریاں کےگاؤں ڈنگہ میں پیداہوئے لیکن بنیادی طور پر ان کا تعلق جہلم کے گاؤں نکہ کلاں سے تھا۔

میجر محمد اکرم کے خاندان کے بیشتر افراد کا تعلق فوج سے ہونے کے باعث ان کو دلیری وراثت میں ملی تھی۔ میجر محمد اکرم نے1961 میں فوج میں شمولیت اختیارکی اور 4 فرنٹئیر فورس رجمنٹ کا حصہ بنے اور 1970میں میجرکےرینک پر فائزہوئے۔

سال 1971میں بھارت نےمشرقی پاکستان میں دہشتگردی کیلئےمکتی باہنی کےدہشتگردوں کی تربیت کاآغازکیا اور پاک فوج کے بہادرسپاہیوں نے بھارتی سازش اور دہشت گرد کارروائیوں کا دلیری سے مقابلہ کیا۔

میجرمحمداکرم اوران کےساتھی8ماہ سےلڑائی میں دشمن کاڈٹ کرمقابلہ کررہےتھے ، دشمن نے بھاری جنگی سازوسامان کی مددسےضلع دیناج پورہلی سیکٹرپرحملہ کردیا ، اس شدیدترین حملےکاسامناائیرسپورٹ کےبغیرپاک فوج کاایک انفنٹری ڈویژن کر رہا تھا۔

میجرمحمداکرم اوران کی قلیل نفری نےحیران کن کارنامےدکھاتےہوئےان حملوں کوبہادری سےپسپاکیا ، دشمن ہلی سیکٹرپرقبضہ کرکےمشرقی پاکستان کےباقی ماندہ علاقوں کی سپلائی معطل کرناچاہتاتھا لیکن میجرمحمداکرم اورانکےساتھیوں نے کئی روز تک بھارتی پیش قدمی کوروکےرکھا۔

اس اہم ترین معرکے میں میجرمحمداکرم نے لازوال جرأت و شجاعت کامظاہرہ کیا اور آخری وقت تک لڑتےرہے، بالآخر شہادت کے عظیم رتبے پر فائزہوگئے۔

میجرمحمداکرم کوفرض کی ادائیگی،جان کانذرانہ پیش کرنےکےاعتراف میں نشان حیدرکےاعزازسےنوازاگیا۔

شہید کی یادگار جہلم شہر کے عین وسط میں واقع ہے جہاں روزانہ سینکڑوں شہری یادگار پر حاضری دیتے اور میجر ملک محمد اکرم شہید کو خراج تحسین پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
بدھ
33 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ: منگلا پولیس کی کارروائی، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم گرفتار

25 اکتوبر, 2025

انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کی مقررہ مدت ختم

29 اکتوبر, 2023

للِہ جہلم دو رویہ سڑک کیلئے خطیر رقم مختص کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں،حافظ اعجاز جنجوعہ

25 دسمبر, 2024

جہلم کی سبزی و فروٹ منڈی بدانتظامی کا شکار، کچرے اور گندے پانی کے باعث ’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے دعوے بے اثر

25 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں