جہلم: حافظ اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک کے لیے خطیر رقم مختص کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشکور و ممنون ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے صدر حافظ اعجاز جنجوعہ نے پریس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہے اور اس سے نہ صرف علاقے کی ترقی میں مدد ملے گی بلکہ عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس دو رویہ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولت ملے گی بلکہ اس سے اقتصادی ترقی، تجارتی مواقع اور علاقائی رابطے میں بھی اضافہ ہوگا۔ ڈیول کیرج وے عوام کے لیے ایک خوشی کا پیغام ہے اور اس سے علاقے کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئے گی۔
حافظ اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے اس منصوبے کے لیے خطیر رقم مختص کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہیں اور انہیں اپنی حکومت کی کارکردگی سے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا عزم ہے۔
انہوں نے اس منصوبے کی تکمیل میں ہر سطح پر تعاون فراہم کرنے والے تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ حافظ اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ ضلع جہلم کے دونوں منتخب ایم این اے صاحبان، تنظیمی عہدہ داران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، تمام میڈیا نمائندگان اور سوشل میڈیا کے نوجوانوں کا کردار اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنے میں انتہائی اہم تھا۔ ان تمام لوگوں نے اس منصوبے کے لیے آواز بلند کی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس منصوبے پر توجہ دی۔
حافظ اعجاز جنجوعہ نے اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو رہا ہے اور اس سے نہ صرف عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی بلکہ یہ منصوبہ پورے علاقے کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔



It was public pressure and local N league members which told Miryam Nawaz the public anger has been building in public . This project was initially started by Imran Khan and Fawad Chowdry long sighted vision to improve the local long delayed of transport issues. Now all these puppets of N Legue are ready to take this credit
for this Lillah Jhelum Project .