Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: 19 بچوں کی ماں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

19 بچوں کی ماں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
19 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جی ہاں آپ نے بالکل صحیح پڑھا ہے 19 بچوں کی ماں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔ یہ کہنا بالکل درست ہے کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ اس کی ایک شاندار مثال سعودی عرب کی حمدہ الرویلی ہیں۔

حمدہ الرویلی 19 بچوں کی ماں ہونے کے باوجود اپنی تعلیم کا خواب پورا کرنے میں کامیاب رہیں۔ حمدہ نے نہ صرف اپنے بچوں کی بہترین پرورش کی بلکہ اپنی لگن اور محنت سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی، جو واقعی ایک متاثر کن کارنامہ ہے۔

زندگی کا نظام اور منصوبہ بندی کیسے کرتی ہیں؟

حمدہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کو ایک خاص نظام کے تحت منظم کیا۔ دن کے وقت وہ اپنے بچوں اور کام پر توجہ دیتی ہیں، جبکہ رات کو اپنی پڑھائی اور ای کامرس کے کاروبار کے لیے وقت نکالتی ہیں۔ حمدہ کا کہنا ہے، ’مجھے بے ترتیبی پسند نہیں، اس لیے میں ہر دن کی منصوبہ بندی بہت احتیاط سے کرتی ہوں۔‘

تعلیم اور کیریئر کا سفر کیسے طے کیا؟

43 سال کی عمر سے پہلے حمدہ نے بیچلر، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں مکمل کیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق حمدہ الرویلی نے سعودی ٹی وی چینل الاخباریہ کو انکشاف کیا کہ وہ ذہنی صحت کے شعبے میں ایک اہم عہدے پر کام کرتی ہیں اور ساتھ ہی ای کامرس کا کاروبار بھی سنبھالتی ہیں۔ اپنے تعلیمی سفر کے دوران انہیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔

حمدہ کے لیے ان کے اساتذہ اور فوجی افسران انکی انسپیریشن کا ذریعہ تھے۔ ان کے بقول، ’میرا رول ماڈل وہ استاد ہے جو طلبہ سے بھری کلاس کو منظم کرتا ہے، اور وہ فوجی افسر ہے جو بڑی تعداد میں فوجیوں کی نگرانی کرتا ہے۔‘

بچوں کی پرورش اور تعلیم کے معاملات

19 بچوں کی ماں ہونا ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن حمدہ نے اپنے بچوں کی پرورش کو بھی مثالی بنایا۔ ان کے تمام بچے اپنی تعلیم میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، اور کچھ نے تو 100 فیصد نمبر بھی حاصل کیے ہیں۔ حمدہ نے کہا، ’میرے لیے ایک بچے کی پرورش 10 بچوں کی پرورش جیسی ہے، لیکن میں ہر بچے کی ضروریات کا خیال رکھتی ہوں اور ان کے شوق کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔‘

کامیابی کا راز

حمدہ کا ماننا ہے کہ یہ کامیابی ان کی محنت، منصوبہ بندی اور خاندان کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا، ’تعلیم کا خواب پورا کرنا آسان نہیں تھا، لیکن میں نے اسے کبھی ترک نہیں کیا۔‘

حمدہ الرویلی کی کامیابی ہمیں یہ بتاتی ہے کہ محنت، صبر اور منصوبہ بندی سے کچھ بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ چاہے ذمہ داریاں کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہوں، اگر آپ کے پاس جذبہ اور لگن ہو تو کامیابی آپ کا مقدر بن جاتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
19%
5 m/s
پیر
26 °C
منگل
27 °C
بدھ
28 °C
جمعرات
29 °C
جمعہ
27 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں للِہ سرائے مارٹن روڈ پر مسافر وین گہری کھائی میں جا گری، 8 خواتین سمیت 12 افراد زخمی
15 نومبر, 2026
سوہاوہ: عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا، بلال اظہر کیانی
15 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا رات گئے اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا
15 نومبر, 2026
جہلم: ایل پی جی گیس کی قیمتیں بے قابو، سرکاری نرخ 3296 روپے جبکہ گھریلو سلنڈر6700 روپے تک فروخت ہونے لگا
15 نومبر, 2026
پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ کے لیے اسپیکر ملک احمد خان کا چانس ہے، فواد چوہدری
15 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اپنی شادی پر لوڈو کھیلنے والا دُلہا وائرل

2 دسمبر, 2024

ہاتھوں سے 3 طیارے کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ

31 جولائی, 2024

سرکاری سکولوں میں سینئراساتذہ کی ترقیوں میں تاخیرکی وجہ سامنے آگئی

16 دسمبر, 2024

منجمد جھیل میں طیارے کا پائلٹ بیٹیوں سمیت 12 گھنٹے بعد ریسکیو

28 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں