Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پدھری میں داخلہ مہم کی افتتاحی تقریب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پدھری میں داخلہ مہم کی افتتاحی تقریب

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
20 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پدھری میں داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر اے ای او آمنہ نے شرکت کی۔ ان کے سکول پہنچنے پر طالبات نے پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ اس موقع پر طالبات کے والدین، اساتذہ اور مقامی کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب میں اے ای او آمنہ نے فیتہ کاٹ کر داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو بھی پورا کیا جا رہا ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی داخلہ مہم کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں۔

ہیڈمسٹریس مسرت وقار نے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شرکت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کے بہتر مستقبل کے لیے سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ داخلہ مہم کا مقصد والدین کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے، اور تمام والدین، اساتذہ اور مقامی کمیونٹی کو مل کر اس مہم کو کامیاب بنانا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پلے گروپ سے لے کر دہم جماعت تک داخلے جاری ہیں، اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کو جلد از جلد سکول میں داخل کرائیں۔

تقریب کے اختتام پر والدین اور اساتذہ نے اس مہم کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور طالبات کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
67%
4 km/h
جمعرات
39 °C
جمعہ
38 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
38 °C
پیر
32 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان اور رقم برآمد

12 اگست, 2025

سوہاوہ میں گزشتہ ماہ قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہو گئی

15 اپریل, 2024

جہلم بار کے وفد کی ڈی پی او جہلم سے ملاقات، سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

3 مارچ, 2025

جہلم: اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

5 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں