Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: لڑکےکے بھیس میں لڑکیوں سے شادی کرکے انہیں بیرون ملک اسمگل کرنیوالی جہلم کی لڑکی گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

لڑکےکے بھیس میں لڑکیوں سے شادی کرکے انہیں بیرون ملک اسمگل کرنیوالی جہلم کی لڑکی گرفتار

عامر کیانی
عامر کیانی
16 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم/ میرپور: شادی کے بہانے لڑکیوں کی بیرون ملک انسانی سمگلنگ میں ملوث گروپ کی ملزمہ کو آزاد کشمیر کے شہر میرپور سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے متعلق تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ نرگس اقبال محمد دختر محمد سرور کو خواتین حوالات میں رکھ کر تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمہ پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری ہے اور اس کا تعلق جہلم کے علاقہ ٹاہلیانوالہ سے ہے۔ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستان آتی، شادی کر کے دلہن کو بیرون ملک لے جا کر فروخت کر دیتی تھی۔

ملزمہ کے دھوکے کا شکار ہونے والی فیملی نے بھی اہم انکشافات کیے ہیں۔ بتایا گیا کہ نرگس نے شعبان کے نام سے شناخت بنا رکھی تھی، نرگس حلیہ بدل کر آزاد کشمیر آکر رشتے تلاش کرتی، صرف نکاح کرتی تھی۔ سفری کاغذات تیار کرکے دلہن کو بیرون ملک بلواتی اور فروخت کر دیتی تھی، بتایا گیا ہے کہ ملزم نرگس آزاد کشمیر آکر خود دلہا بن کر شادی کرتی تھی۔

نرگس دوبارہ اپنا شکار تلاش کرنے آزاد کشمیر پہنچی تو میرپور تھوتھال، کھاڑک کے رہائشی چوہدری محمدرمضان نے پہچان لیا۔ پولیس کو فوری طور پر شکایت درج کراکے گرفتار بھی کروا دیا تھا۔ متاثرہ فیملی کے مطابق نرگس شادی کرنے کے بعد بیرون ملک جا کر دلہن فروخت کر دیتی تھی۔

ایک متاثرہ فیملی نے بتایا کہ 2 سال قبل اپریل 2021 میں غیر ملکی لڑکی نے لڑکا بن کر رشتے کے لیے رابطہ کیا، یہ لوگ ہمارے گھر آئے اور رشتہ طے ہوا۔ کچھ عرصہ بعد بچی کی شادی ہوئی تو ہم نے اسے رخصت کر دیا۔ ملزمہ نے بچی کو طرح طرح کی تکلیفیں دینا شروع کر دیں۔

متاثرہ فیملی نے بتایا کہ بعدازاں اس نے بچی کو نامعلوم جگہ لے جا کر فروخت کرنے کی کوشش کی۔جب بچی کو حقیقت معلوم ہوئی کہ اسے فروخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو اس نے شور شرابہ شروع کر دیا، وہاں موجود لوگوں نے ہماری بچی کی بات سنی اور مدد کرنے کی کوشش کی، بچی کو محفوظ جگہ پر لے جایا گیا۔ بچی نے ہم سے رابطہ کرکے بتایا کہ میرے ساتھ دھوکہ ہو گیا جس شخص سے شادی کی تھی دراصل وہ ایک لڑکی ہے اور مجھے فروخت کرنا چاہتی تھی۔

متاثرہ فیملی کے مطابق انہوں نے اپنے کسی ذریعے سے ملزمہ کو میر پور بلوایا اور پولیس سے گرفتار کروا دیا۔ متاثرہ فیملی کے مطابق انہوں نے پولیس کو بتایا کہ یہ دراصل ایک لڑکی ہے جو لڑکا بن کر شادیاں رچاتی ہے لہٰذا اس سے متعلق تحقیقات کی جائیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں لین دین کے تنازعہ پر40 سالہ شخص کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

22 دسمبر, 2023

فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اسلام قریشی

6 مئی, 2025

اسلحہ ڈیلرز کو آن لائن پورٹل پر اندراج کے لیے مزید 10 دن کی مہلت

27 اگست, 2026

دینہ: منگلا کینٹ پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، چرس اور شراب برآمد

16 اگست, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں